لیہ (محمدصدیق پرہار سے) پاکستان سنی تحریک ضلع لیہ کے زیراہتمام جامع مسجدانوارحبیب محلہ بیلے والالیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مفتی محمدادریس ہاشمی آف اسلام آباد نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم قانون میں ترمیم کی تمام سازشیں ناکام بنارہے ہیں۔جماعت اہلسنت، اہلسنت وجماعت ،پاکستان سنی تحریک سمیت اہلسنت کی تمام تنظیمات اورعوام اہلسنت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرایک آنچ بھی نہیں آنے دیںگے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت صدرپاکستان سنی تحریک ضلع لیہ عبدالرشیدرضوی نے کی۔قاری عبدالطیف باروی نے تلاوت قرآن پاک جبکہ محدرضوان قادری آف دریاخان،طارق محمودقادری، طارق حسن، سرفرازخان اورشیخ محمد کاشف نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔سرفرازاقبال نے نقابت کے فرائض اداکیے۔مفتی محمدادریس ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلط استعمال کی آڑ میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم قانون میں تبدیلی کی مذموم مہم گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔جب تک اہلسنت کاایک فردبھی موجودہے اس قانون میں ترمیم نہیںہونے دی جائے گی۔مقام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاتحفظ اورنظام مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفاذ ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ مختلف حیلوں ،بہانوں سے ذکرمصطفی روکنے کی کوشش بھی کبھی کامیاب ہوئی ہے نہ ہونے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے گھرمیںمیلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منایا جس پررسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے میزبان اورشرکاء محفل کوجنت اوربخشش کی بشارت دی۔محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیراعمال کاکوئی فائدہ نہیں ،محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاعملی ثبوت بھی ضروری ہے۔مفتی محمدادریس ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری علوم کی افادیت اپنی جگہ تاہم اپنی اولاد کوبنیادی دینی علوم اورمحبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تربیت بھی ضروردیں۔انہوںنے کہا کہ دنیا پرخرچ کرنے سے دین پراوراس سے وابستہ شخصیات پرخرچ کرنا زیادہ بہتر ہے۔ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے صدرپاکستان سنی تحریک لیہ شہر مولانا مشتاق احمدقادری نے بھی خطاب کیا۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سجانے میں کارکنان پاکستان سنی تحریک قاری رشیداحمدباروی، قاری عبدالمجیدطاہر،راناشکیل قادری، محمدجمشید عطاری، عاقب انصاری،حمادسمرا، رانا شفقت محمود، محمدطلحہ، خرم محمود،اسد علی نے اہم کردارادکیا۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
…………………. ………………….
لیہ (محمدصدیق پرہار سے) محلہ فیض آبادمیں سردارامام بخش سیال کی رہائش گاہ پرعلامہ محمداشرف مظہری کی زیرصدارت منعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز باروی نے کہا ہے کہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سجانے سے دل کوحقیقی سکون ملتا ہے۔سرکاردوجہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کامیلاداللہ تعالیٰ ، انبیاء علیہم السلام اوراولیاء کاملین نے بھی منایا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کوتمام جہانوں کے لیے رحمت بناکربھیجا۔انہوںنے کہا کہ جس کے دل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اسے قبروحشرمیںکوئی پریشانی نہیںہوگی۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مولانا غلام محمدباوری، حافظ عبدالحمید چشتی، سرفرازاقبال، احسن علی نور، غلام فرید،خادم حسین، سیف اللہ درویش،شکیل احمد، فخرعباس ، محمدکامران حسنینی سمیت مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
…………………. ………………….
لیہ (محمدصدیق پرہار سے) گندم پرسردی، دھندکے منفی نہیں مثبت اثرات پڑتے ہیں۔یہ موسم بھی اللہ کی طرف سے انسانوں کے لیے نعمت ہے۔تفصیل کے مطابق ملک بھرمیںجس طرح شدید سردی اوردھندپڑرہی ہے۔اس کے انسانی جسم پر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔جس سے نزلہ، زکام،بخارکی شکایات عام ہورہی ہیں۔ڈاکٹر صاحبان کاکہنا ہے کہ سردی کے موسمی اثرات سے بچنے کے لیے جسم ڈھانپ کرگھرسے باہر نکلا کریں۔دھندکی وجہ سے سامنے آنے والی ٹریفک نظرنہ آنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات ہورہے ہیں۔حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہییں۔سردی، دھند کے موسمی اورٹریفک اثرات اپنی جگہ تاہم یہ سردی ،دھندگندم کی فصل کے لیے نقصان دہ نہیں فائدہ مند ہے۔سردی پڑنے سے گندم کی فصل پرمثبت اورنہ پڑنے سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سردی، دھند پڑنے سے گندم کی قدمیں اضافہ ہوتا ہے۔اس کی شاخوںمیں اضافہ ہوجاتا ہے۔دھندپڑنے کی وجہ سے گندم کی جڑیں پھیلتی اورمضبوط ہوکرپانی زیادہ جذب کرتی ہیں۔ جس سے گندم کادانہ موٹا ،طاقتوراورصحت مندہوتا ہے۔ گندم کے ایک ایک پودے پر دس ، دس غوشے (سٹے )اسی سردی اوردھند کی وجہ سے ہی لگتے ہیں۔جس سے گنبدم کی پیداوارمیں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ یوں کاشتکاروںکوان کی محنت کاموزوں پھل ملنے کاامکان پیداہوجاتا ہے ۔سردی پاوردھند پڑنے کی وجہ سے خشک میوہ جات،گرم کپڑے ، سوپ ، انڈے ،مچھلی اورکوئلے کی فروخت بڑھ جانے سے لوگوں کے روزگارمیں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔یوں یہ سردی اوردھندکاموسم انسانوں خاص طورپرکسانوں کے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہے۔