لیہ (محمد صدیق پرہار) پاکستان سنی تحریک ضلع لیہ کا شادی آسان کرو تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سنی تحریک ضلع لیہ کے صدر مولانا عبدالرشید رضوی، سٹی صدر مولانا مشتاق احمد نقشبندی، رانا شکیل احمد، محمدرمضان رضوی، محمدرضوان رضوی،رانا خرم، محمد آصف جکھڑ سمیت پاکستان سنی تحریک کے راہنمائوں اور کارکنوں نے شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارسے ایک ملاقات میں شادی آسان کروتحریک کی بھرپورحمایت کااعلان کیا ہے۔پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدرمولاناعبدالرشیدرضوی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادیاں آسان ہوجانے سے معاشرہ میں پائی جانے والی بے راہ روی کوکم کرنے میںمددملے گی۔انہوںنے کہا کہ جوگھرانے غربت کی وجہ سے اولادکی شادیاں نہیںکرسکتے ۔وہ شادیاں آسان ہوجانے سے اپنی اولادکی شادیاں آسانی سے کرسکیں گے۔راناشکیل احمدنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادیاں کم اخراجات سے کرنے کی ابتداء امیرلوگوں کوکرنی چاہیے ،امیرلوگ اپنی شادیاں آسانی اورسادگی سے کریں گے توغریب عوام کی مشکلات میں بھی کمی آجائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ(محمدصدیق پرہار) میلادکمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام جامع مسجدچاہ چانڈیہ والی میںمنعقدہ محفل میلادمصطفی وصدیق اکبرسے خطاب کرتے ہوئے علامہ پروفیسراحمدرضااعظمی نے کہا ہے حضرت ابوبکرصدیق نے تحفظ ناموس رسالت کے لیے تن ،من ،دھن وقف کردیا۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت علامہ سعیداحمدباروی نے حاصل کی۔محمدکامران چشتی، حافظ عبدالحمیدجلالی، عبدالرشید، شیخ محمدآصف، اویس بریال، محمدعدنان،محمدسبحان ،جمشیداقبال ،محمداسلم اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔بلال رسول نقیب محفل تھے۔پروفیسرعلامہ احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا، تمام غزوات میںنبی کریم کے ساتھ رہے،نبی کریم کی حیات ظاہری میں نائب امام کے فرائض اداکرتے ہوئے صحابہ کونمازیں پڑھائیں۔انہوںنے کہا کہ حضرت علی سمیت تمام صحابہ کرام حضرت ابوبکرصدیق کی امامت وخلافت پرمتفق اوررضامندتھے۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ: (محمدصدیق پرہار)پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج لیہ راناخالدمحموداحمد مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرہوگئے ۔اس سلسلہ میں ان کے اعزازمیں ایک پروقارالوداری تقریب کالج ہذاکے مرکزی ھال میں منعقدکی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزملک خادم حسین تھے۔اس موقع صدر کامرس اساتذہ ایسویسی ایشن پنجاب رانا اشفاق احمد،ریٹائرڈپرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج قصور جاویداختر، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پوررانا اعجاز محمود،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرنثاراحمدخان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز لیہ محمد ساجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزجام سعید احمد،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر لیہ،پرنسپلز کامرس کالجز قصور،پتوکی،بھکر،کوٹ ادو،مظفر گڑھ،ڈی جی خان،کروڑ ،کوٹ سلطان، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ، اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد موجودتھی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزملک خادم حسین نے کہاکہ قوموں کی پائیدار و مستحکم تعمیرو ترقی علم وتحقیق ،شعورو آگہی اور فکر وفن کی آبیاری میں مضمر ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز کہا کہ تعلیم کی ترویج میںکالجز کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور فروغ تعلیم کے لیے رانا خالد محمود کا کردار کالج کے لیے گراں قدر اثاثہ ہے جسے مدتوں بھلایا نہ جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ راناخالدمحمودایک معاملہ فہم اورخوش اخلاق معلم رہے ہیں جس کاثبوت حاضرین ھال کی تعدادسے لگایاجاسکتا ہے ۔تقریب سے ریٹائرہونے والے پرنسپل کامرس کالج راناخالدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرمواقع فراہم کئے جائیںتو لیہ کے طلبہ انتہائی محنتی اورٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان کے پیشہ معلمی کاسفرانہتائی خوشگواراندازمیں اختتام پذیرہواہے تاہم طلبہ کی راہنمائی کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔انہوں نے ایک پروقارتقریب کے انعقادپراساتذہ اورسٹاف کاشکریہ اداکیا۔تقریب سے۔دیگرمقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راناخالدمحمودکی ریٹائرمنٹ سے کامرس کے شعبہ میں ایک خلاء پیداہوگیاہے اوران کی تعلیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔دریں اثناء اساتذہ اور طلبہ نے سبکدوش ہونے والے پرنسپل کو تحائف پیش کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Meeting
لیہ (محمد صدیق پرہار) مردم وخانہ شماری ،لیہ کوچارسرکل میں تقسیم،ہرسرکل کی نگرانی DSPرینک کا افسرکرے گا ،ضلع کے داخلی خارجی راستوں سمیت 8مقامات پر خفیہ نگرانی کیلئے کیمروں کی تنصیب،18حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات ،ایلیٹ کمانڈوزسمیت 46ٹیمیں گشت کیلئے تعینات،412پولیس افسران واہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض،خصوصی کنٹرول روم قائم،پاک آرمی کی3کمپنیاں تعینات،سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ۔دفترپولیس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ،پاک آرمی کے افسران کی بھی شرکت۔تفصیلات کے مطابق دفترپولیس کانفرنس روم میں مردم وخانہ شماری کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں آرمی افسران سمیت ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز ودیگرپولیس افسران شریک ہوئے اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات او ر اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو یقینی بنانے کاجائزہ لیاگیا ڈی پی اونے کہا کہ مردم وخانہ شماری میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور دستیاب وسائل کو بھرپور طریقہ سے استعمال کیاجائے گاپاک فوج کی 3کمپنیاں ضلع ھٰذا میں تعینات کردی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع کو 4سرکل میں تقسیم کرکے ہرسرکل کا ڈی ایس پی رینک کا افسر انچارج ہوگا جبکہ سرکل کو 8سیکٹر زاور25سب سیکٹرزمیں تقسیم کیاگیاہے سیکٹرکاانچارج ایس ایچ او جبکہ سب سیکٹرکاانچارج سب انسپکٹریااے ایس آئی رینک کا افسرہوگا ضلع کے داخلی وخارجی راستوں سمیت 8مقامات پر خفیہ نگرانی کیلئے کیمروں کی تنصیب کے علاو ہ ضلعی پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی پکٹ اور ناکہ بندی کے ذریعے بھی تلاشی کے عمل کویقینی بنایاجائے گا ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے کر فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیاگیاہے جس کے تحت 412پولیس افسران واہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کردی گئی ہے پولیس اہلکاران کی چھٹیاں ایک ماہ کیلئے منسوخ کردی گئی ہیں ایلیٹ کمانڈوزسمیت 46موبائل ٹیموں کے علاوہ 9خصوصی موٹرسائیکل اسکواڈبھی گشت کریں گے 18حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی حالات سے ایلیٹ پولیس فورس اور ریزرونفری بھی الرٹ رہے گی انھوں نے معلومات کیلئے ڈی ایس پی کی نگرانی میں خصوصی کنٹرول روم جس کافون نمبر0606-920161ہے قائم کردیاگیاہے ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایشوکی صورت میں فوری رسپانس کیاجائے مقامی سطح پر عوام کے تعاون کے حصول کیلئے منتخب نمائندوں سے میٹنگ کاانعقادکیاجائے ۔