لیہ (محمد صدیق پرہار) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اس میں امن کے قیام کے لیے ہر فرد کا کردار ناگریز ہے۔ انہوں نے یہ بات بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جرنل محبوب احمد ،اے سی لیہ محمد عابد، اے سی کروڑ محمد تنویر یزداں ،نائب تحصیل دار چوبارہ بشیر حسین خان ،ممبران کمیٹی شیخ محمد اشرف چشتی ،قاری محمد کفایت اللہ ،سید محمد ثقلین زیدی ،مختار احمد گھمن ،مسعود احمد ایڈوکیٹ،اعجاز احمد طاہر ،ظاہر جاوید باجوہ ،منور اقبال بلوچ ،محسن رضا اعظمی،بختو رام ،عارف مسیح ویگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی کے خائف ہیںہم سب اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔انہوں نے کہا ملک میں اس وقت مذہبی ہم آہنگی ہے اور کسی بھی اقلیت اورمسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو عبادات اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی اور بھر پور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے تاہم ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی ہوگی اور امن دشمن عناصر و اُن کے آلہ کاروں کو کیفر دارتک پہنچانے کے لیے سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف ہم سب کو اُٹھ کھڑا ہونا ہوگااور اس جنگ کو مردانہ وار جیتنا ہوگا ۔انہو ں نے کہاکہ شرپسند نہتے پاکستانیوں کا خون بہا کر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام اور اقلیتی برداری کے مذہبی پیشوا اپنے خطبوں اور مذہبی رسوما ت کے دوران امن ،محبت ،اتحاد ویکجہتی کا درس دیںتا کہ پاکستان کو عالمی امن کا علمبردار بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا تمام مذہبی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا مقامی بندوبست بھی کیاجائے اور تحصیل ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راجہ قمرالزمان لیہ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ کیااور ہسپتال، کچن اسیران اورنو عمر قیدیوں کے وارڈ کامعائنہ کیا اورصفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہترقرار دیا ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مین گیٹ پر پودا لگایا۔ انہوں نے اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیااور تسلی بخش قرار دیا۔دوران معائنہ معمولی جرائم میں ملوث 2 اسیران کی رہائی کا حکم دیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ملک محمد فیروز اورکاشف رسول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ہمرا ہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Ghlam Abass
لیہ ( محمدصدیق پرہار)پرنسپل ڈی پی ایس لیہ سید غلام عباس بخاری نے چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات میں نمایاں کاردکردگی کے حامل طالب علموں میں شیلڈزتقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء سے کہا کہ پوزیشن ہولڈرزکو مشعل راہ سمجھتے ہوئے اسی طرح محنت و لگن سے حصول علم پر توجہ دیںاور کل آپ ان کی جگہ لے سکیں ۔تقریب میں طلباء نے تقاریر اور خاکہ پیش کیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( محمدصدیق پرہار)انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈئے کے موقع پر سول ڈیفنس آفیسر توقیر عباس کی زیر صدارت سیمینار منعقدہوا۔سیمینار میں مہر محمداقبال سمرا و دیگر نے موجو دہ دور میں سول ڈیفنس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار) چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مصوری و گلوکاری کے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کرانے کی میعاد 9مارچ تک بڑھادی گئی ہے ۔جس میں دونوں صلاحیتوں کے حامل افراد کالجز میں قائم رجسٹریشن ڈیسک پر اپنی رجسٹریشن کروا کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔یہ بات فوکل پرسن اے سی ایچ آر ایم محمد سلمان تنویر نے بتائی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Speech
لیہ (پینانیوز)صوبائی وزیر بچائو قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ علاقائی تعمیر وترقی کے لیے بلدیاتی نمائندوں کی تجاویز کو بھر پور اہمیت دی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے کوٹ سلطان سٹی کے نائب ناظم ملک محمد حنیف سہو کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔محمد حنیف سہو نے پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی مدبرانہ قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مہر سید اچلانہ ،مہر عمران اچلانہ ،ملک سلیم سہو ،غلام اکبرسہو،سرفراز ڈلو ،یاسین پنوار کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر نے ملک محمد حنیف سہو کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی پر کارکردگی کے لحاظ سے بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا۔