لیہ کی خبریں 18/12/2014

Tariq Pahar

Tariq Pahar

لیہ (نامہ نگار) سانحہ پشاور تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے۔ ظالم اور سفاک قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ دہشتگردی اور تخریبکاری نے ملک کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ میلاد منانے والوں کو امن پسند مانتے ہیں۔ ماہِ ربیع الاول کے ایام میں تمام مسلمان اپنے گھروں پر سبز جھنڈے لگا کر حضور نبی کریم سے اپنے سچے عاشق رسولۖ ہونے کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے اجلاس میں ضلعی صدر پیر سید غوث محمد شاہ گیلانی ، ڈویژنل کنوینئر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی اور تحصیل صدر مولانا ابوبکر چشتی نے کیا۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کے واقعہ میں 144 معصوم بچوں کی شہادت کے سلسلہ میں فاتحہ خوانی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی اور تخریب کاری سے محفوظ رکھے اور ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی توفیق عطا فرمائے۔ تاکہ اتحاد ، یگانگت اور یکجہتی کے ساتھ اسلام اور ملک دشمن قوتوں کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم حکومت وقت سے دہشتگردوں کو فی الفور کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم سے محبت ہمارے عقائد کی بنیاد ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حضور کا میلاد شایانِ شان منائیں اور گھر گھر سبز جھنڈے ، چراغاں اور محفلِ میلاد کی تقاریب منعقد کیا جائیں۔ اس موقع پر جماعت اہل سنت تحصیل کروڑ کے صدر مولانا ابو بکر چشتی نے جماعت اہلسنت کی اب تک کارگزاری پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں شہدائے پشاور کے ایصالِ ثواب اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس میں جماعت اہلسنت کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات طارق پہاڑ تحصیل کروڑ کے عہدیداروں ڈاکٹر ریاض حیدر مہروی ، مولانا احمد علی عزیزی ، محمد عطا رسول ، مولانا غلام قاسم ، مولانا غلام فرید چشتی ، قاری محمد اعظم چشتی ، ملک عبدالغفور اتلیرا، مولانا محمد یونس باروی ، سید مبشرالحسن ، مولانا محمد رمضان رضوی ، قاری محمد مشتاق چشتی ، قاری عاشق حسین ، مولانا محمد حسن رضاء اویسی ، قاری سلیمان معینی ، حافظ امداد حسین نصیروی ، حافظ محمد نواز چشتی ، مولانا منیر انجم نوارنی ، مولانا محمود الحسن نصیروی ، ملازم حسین قریشی ، قاری عبید الرحمان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار) سانحہ پشاور نے پوری انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا۔ قاتلوں کو قرارِ واقع سزا دی جائے۔ عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے سے یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت کو فروغ ملے گا۔ اور دہشتگردوں کے ناپاک عظائم خاک میں مل جائیں گے۔ یہ بات مرکزی انجمن تاجران پنجاب کی سینٹرل کمیٹی کے رکن طارق پہاڑ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو اتنی بڑی تعداد میں شہید کرنے کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ نہتے مستقبل کے معماروں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔ جس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا قتل کفر ہے۔ اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے درندہ صفت انسان بد ترین کافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگروں کے خلاف واضح پالیسی اپنا کر ان کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ پوری قوم حکومت کے ساتھ ہے۔ طارق پہاڑ نے عمران خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت کو فروغ ملے گا۔ اور دہشتگردوں کے ناپاک عظائم خاک میں مل جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار) معصوم جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے۔ ننھے پھولوں پر گولیاں برسانے کی کوئی مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر مولانا عبدالعزیز طاہر ، سرپرست قاضی سعد اللہ ، جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی ، علی جان ، غلام محمد بریال و دیگر نے گزشتہ روز تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ قاتلوں کے اصل چہرے سامنے لا کر قرار واقع سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوس ناک اور دلدوز واقع ہے جس نے پوری قوم کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ جس سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ معصوم جانوں کی حفاظت کیلئے سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات کیئے جائیں۔ اس موقع پر معصوم شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Gonsh Gilani Meeting

Gonsh Gilani Meeting