لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور خاتون جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئی، جاں بحق افراد کی تعداد ستائیس ہو گئیں۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے زہر قاتل بن گئی۔
زہریلی مٹھائی سے متاثرہ نصرت کو دیگر پانچ افراد کے ساتھ رات گئے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا تاہم نصرت نامی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مٹھائی میں سیلفولائل نامی کیمیکل شامل تھا جس کے تریاق کے لیے کوئی دوا کارگر نہیں۔
لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی گئی جس سے 40 سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ زہریلی مٹھائی سے متاثرہ 8 سگے بھائیوں ، خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد لقمہ اجل بن گئے۔