لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع پولیس لیہ نے اندھاقتل ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔، علاقہ تھا نہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم کے قتل کا دلخراش وقوعہ ہوا تھاجو ضلعی پولیس کی کاوش سے ٹریس کیا گیااور دسویں جماعت کا طالب علم چچا زاد بھائی قاتل نکلا۔ملزم کا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ،چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم چوری کی نیت سے داخل ہوا۔ مقتول کے اچانک گھر داخل ہونے پر حملہ آور ہو کر قتل کردیا ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء کو یہ بات ملزم کی گرفتار کے بعد تفشیشی افسران نے بتائی ۔ تفصیلات کے مطابق 3مارچ کو چک نمبر 105ٹی ڈی اے تھانہ کروڑ میں آٹھویں جماعت کے طالب علم حارث جاوید جس کی عمر 13سال تھی کو دن دیہاڑے قتل کردیا ۔ کم سن بچے کے قتل کادلخراش وقوعہ ضلعی پولیس کے لیے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی جسے پولیس تھانہ کروڑ نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر91تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302کے تحت درج کرکے وقوعہ کے روز ہی سے تفتیش و تحقیق کا آغاز کر دیاگیا۔ ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی کروڑ منور بزدار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی پولیس کی شب و روز کی کاو ش کامیاب ہوئی ۔ڈی پی او نے وقوعہ اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات بتلاتے ہوئے بتایا کہ وقوعہ کے روز ابتدائی تحقیقات سے ہی وقوعہ میں مقتول کے کسی فیملی ممبر کے ملوث ہونے کا شک ہوا کیونکہ مقتول کے والدین کی علاقہ میں کسی سے کوئی رنجش سامنے نہ آئی تھی۔اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مختلف زاویوں پر تفتیش کرتے ہوئے اسی خاندان کی دریافت اور انٹروگیشن کی اور پولیس کو بالآخر کامیابی ملی۔ ڈی پی او نے کہا کہ قاتل چچا زاد بھائی میں محمد طلحہٰ ستار دسویں جماعت کا طالب علم ہے وقوعہ کے روز مقتول گھر میں اکیلا تھا اور گھر سے باہر قریبی دوکا ن سے اپنے لیے کچھ خریدنے گیا چچا کا گھر اکیلا پا کر ملزم چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہو ااورکمرہ میں موجودآہنی الماری سے چوری کی واردات کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک مقتول حارث جاوید کے گھر آجانے پر ملزم اس پر حملہ آور ہو گیا اور گلہ دبا کر گرا دیا جس سے مقتول نیم بے ہوش ہوگیا ملزم طلحہ ستار نے اس ڈر سے کہ ہوش میں آکر حارث جاوید مقتول چوری کے متعلق گھر والوں کو نہ بتادے ملزم نے اسی کمرہ میں موجودقینچی سے گردن کاٹ کر قتل کردیا ڈی پی او نے کہا دوران تفتیش ملزم کا دیگر غیر اخلاقی میںملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ڈی پی او نے مزید کہا کہ کمسن بچے کے قتل کے وقوعہ کے روز سے ہی پولیس گرفتاری کے لیے سرگرم عمل تھی اور ملزم کو ٹریس آئوٹ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گئے جس سے ملزم قانون کی گرفت میں آیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( محمدصدیق پرہار ) حکو مت پنجا ب کی ہد ایت کی روشنی ضلع لیہ میں یو م پا کستا ن کی تقریبا ت کے سلسلہ میں گو رنمنٹ ایم سی ہا ئی سکو ل لیہ میں صبح 9بجے تقریب منعقد ہو گی جس میں پرچم کشائی ، ملی نغمے ، ٹیبلوز و خا کے پیش کیے جا ئیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار ) ضلع لیہ میں بہبو د آبا دی کے لئے بہتر و جد ید طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے سلسلہ میں مر بو ط بنیا دوں پر عملے کی جد ید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ کا سلسلہ جا ری ہے جس کا بنیا دی مقصد محکمے کی کا ر کر دگی کو بہتر بناتے ہو ئے سہو لیا ت فراہم کر نا ہے۔ یہ با ت ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان تو نسوی نے کلینکل سروسز و فیملی ہیلتھ کلینک کی معیاری سہو لیا ت کے لئے ڈاکٹرز و ایل ایچ ویز کے سات روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد شرکا ء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر نے کے موقع پر کہی ۔ ٹریننگ سیشن کے لئے ہینڈز پا کستا ن نے تعاون کیا تھا ٹریننگ میں ما ہر ین نے بہتر و معیاری بہبود آبا دی کی سہو لیا ت ، ما ں بچے کی بہتر صحت ، چھوٹے کنبے کی افادیت کے با رے میں معیاری سروسز کے لئے بھر پور آگا ہی دی ۔بعد ازاں محمد رمضان تو نسوی ، ذوالفقار چیمہ و نذیر تبسم نے شرکا ء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (محمد صدیق پرہار) پنجاب بھر میں ہیپاٹاٹئس فلٹر کلینکس کے قیام کا منصوبہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا صحت کی فراہمی کے لئے دور س نتائج کا حامل تاریخی اقدام ثابت ہو گا۔ جس کے ذریعے جدید ترین ہیپاٹاٹئس فلٹر کلینکس کا ماڈل پنجاب بھر میں قائم کیا جائے گا جس سے جگر کے امراض کے علاج معالجہ کی سہو لتوں کو اپ گریڈ کر تے ہو ئے مو جو دہ سہو لتو ں میں بہتر ی اور سٹیٹ آف دی آرٹ جد ید طبی سہو لیا ت کا اعلیٰ نمو نہ ثابت ہو گا یہ با ت ممبر صوبا ئی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد نے ایک بیا ن میں کہی۔