لیہ کی خبریں 15/4/2017

Layyah

Layyah

لیہ: موجودہ دور میں رائج جمہوری نظام امام اعظم ابوحنیفہ کا وضع کردہ ہے۔ان خیالات کااظہار پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت لیہ شہر وبانی شادی آسان کرو تحریک محمد صدیق پرہار نے جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جاتا ہے کہ آج کے دور میں رائج پارلیمانی جمہوری نظام مغرب کانظام ہے۔ یہ سراسرجھوٹ اورتاریخ سے بغاوت ہے۔موجودہ دورمیں رائج پارلیمانی جمہوری نظام مغرب کانہیں بلکہ فقہ کے امام اعظم ابوحنیفہ کاوضع کردہ ہے، امام اعظم نے اپنے چالیس شاگردوںپرمشتمل فقہ کی تدوین کے لیے ایک کونسل بنائی ،جس میں جوبھی مسئلہ پیش کیاجاتا تمام اراکین کونسل اس پراپنی اپنی رائے دینے میں مکمل آزادتھے۔کسی بھی مسئلہ پربحث کے لیے تمام ممبران پارلیمنٹ(کونسل ) کاموجودہوناضروری تھا۔کوئی غیرحاضرہوتاتوبحث موخرکردی جاتی۔کسی بھی مسئلہ میں امام اعظم کافیصلہ حتمی ہوتا۔محمدصدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اسلاف کے کارناموںکواغیارسے منسوب کرنااپنے اسلاف اوراپنی تاریخ سے بغاوت ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ فقہ اورفرقہ دوالگ معاملات ہیں۔فقہ دین میں سمجھ بوجھ کوکہتے ہیں جبکہ فرقہ تفرقہ ڈالنے کوکہتے ہیں۔

لیہ()بزم حامدیہ کاخصوصی اجلاس میں علامہ شبیرالحسن باروی کی زیرصدارت جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میںمنعقدہوا۔اجلاس میں صوفی حامدعلی ،علامہ محمداقبال باروی کے سالانہ عرس مبارک اورجلسہ دستارفضیلت کوکامیاب بنانے شرکاء عرس وجلسہ اورمہمانان گرامی کوبہترسے بہترسہولیات فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔اجلاس میں عرس وجلسہ کے تمام ترانتظامات کواحسن طریقے سے سرانجام دینے کے لیے مختلف کمیٹیاںبھی تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں قاری ممتازاحمدباروی، علامہ محمداشرف مظہری، مولانامظفرحسین باروی اور مولاناوسیم شہزادباروی، مولاناجنیدظفرباروی، مولاناعطاء محمد، قاری محمدانصرنورانی،قاری عبدالمجیدطاہرسمیت علماء کرام و طلباء نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

لیہ() صوفی حامدعلی، علامہ محمداقبال باروی کاسالانہ عرس مبارک وجلسہ دستارفضیلت آج دن گیارہ بجے تابارہ بجے شب جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میںمنعقدہورہا ہے۔ جس کی صدارت صاحبزادہ محمدحسن باروی کریں گے۔سیّدسبط الحسنین شاہ گیلانی مہمان خصوصی ہوںگے۔مفتی گل محمدسیالوی آف چکوال، مفتی حسین علی گولڑوی، علامہ منظوراحمدسیالوی آف میانوالی،سیّد حبیب اللہ شاہ آف کوٹ ادوخطاب کریں گے۔صاحبزادہ عاشق حسین باروی تلاوت قرآن پاک ونعت رسول پیش کریں گے۔ قاری محمدوسیم اورقاری محمدانصرنورانی تلاوت قرآن پاک جبکہ بلبل چمنستان رسالت محمدسمیع اللہ قریشی، حافظ سکندرحیات اورحافظ عبدالحمیدجلالی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔یہ بات صدرمدرس علامہ شبیرالحسن باروی اورناظم اعلیٰ قاری ممتازاحمدباروی نے بتائی۔