لیہ کی خبریں 13/2/2017

Seminars

Seminars

لیہ (محمد صدیق پرہار) حکومت پنجاب شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے اور ضلع لیہ کی 48 یونین کونسلوں کے 726 ویلجز میں ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر کے لیے واش پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ واش کوارڈی نیشن کمیٹی بھر پور کام کر رہی ہے اور پنجاب بھر میں ضلع لیہ گیارویں نمبرپر موجود ہے جسے پہلے نمبر تک لانے کے لیے تمام ادارے مزید سرعت سے اقدامات عمل میں لائیں ۔یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت واش پروگرام کے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کہی۔چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل ،نیشنل پروگرام مینجرعاصم سلیم ،پراجیکٹس مینجرحسنین کاظمی ،سید فرخ رضا،واحدبخش باروی کے علاوہ کونسلرز ،یونین کونسلر کے چیئرمین ،سرکاری افسران ،ممبران سول سائٹی و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ کوارڈی نیٹر محمد رضا خان وسید فرخ رضا نے واش پروگرام کے تحت ضلع لیہ کی مختلف یونین کونسلوں میں او ڈی ایف فری ماحول کے لیے جاری پروگرامز پر کام کی رفتار و آگاہی مہم کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس پراجیکٹس کے تحت ضلع لیہ کی 9یونین کونسلوں بستی شادو خان ،رفیق آباد،خیرے والہ،اولکھ تھل کلاں ،جمال چھپری،گرئے والا،واڑں سہیڑاں ،90ایم ایل وسامٹیہ میں ٹریننگ ،سوشل سروے کے بعد ویلج ڈویلپمنٹ کمیٹیاں جو کہ 2445ممبران پر مشتمل تھیں کہ ذ ریعے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت لیٹرین کی تعمیر واستعمال کے ترغیب وفوائد ،بیماریوں سے محفوظ رہنا،پولیو سے بچائوکے بارے میں بتایا گیااور ان یونین کونسلوں کے اندر 274سکول واش کلب قائم کرکے منتخب یونین کونسلرز کے ذریعے آگاہی کے نتیجہ میں اب صرف 29فی صد آبادی کے لیے لیٹرینوں کی فراہمی کا کام ضلع بھر میں باقی ہے اور ریکنگ کے لحاظ سے او ڈی ایف فری اضلا ع فہرست میں پنجاب میں ضلع لیہ 11ویں نمبر پر ہے اور پراجیکٹس کے اگلے مرحلے میں ہر گائوں میں سو فی صد لیٹرین تعمیر ہو جائیں گی تو ان کو او ڈی ایف پراسیس میں ڈیکلئیرکروایا جائے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل نے کہا لیہ سٹی میں صحت وصفائی و بہتر ماحول کے لیے میونسپل کمیٹی معیار ی اقدامات عمل میں لارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے موثر نتائج کے حصول و بہتر کارکردگی کے حصول کے لیے 12فوڈ انسپکٹرز کو فرائض سونپے گئے ہیں۔یہ بات فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نعیم اللہ بھٹی نے بتائی ۔قائم کردہ فوڈ انسپکٹرز میں اے سی لیہ محمد عابد ،اے سی چوبارہ صفات اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت لیہ غلام رسول ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول لیہ ذوالفقار احمد ،سی او ایم سی چوبارہ محمد سلیم عامر،سی او ایم سی کروڑ ممتاز احمد کلاچی ،ڈی ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر سجاد حسین ،ڈی ڈی او صحت کروڑ ڈاکٹر محمد ارشد،ڈی ڈی او صحت چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار،اے ڈی زراعت کروڑ غلام فرید،وٹرنری آفیسر چوبارہ ڈاکٹر اعجاز الہی جکھڑاور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد ایوب خان شامل ہیں۔