لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/3/2016

Layyah Traning

Layyah Traning

لیہ +کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے حکم پر ایس پی پٹرولنگ کفایت اللہ باجواہ کی زیر سرپرستی DSpپٹرولنگ مظفر گڑھ لیہ غضنفر عباس تنگوانی کی زیر نگرانی ڈی جی خان رینج کی پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کو اسلحہ ہینڈلنگ کورس اور چاند ماری (فائر پرکٹس)کرائی گئی جس کا مقصد ملازمین میں اسلحہ پکڑنے اور چلانے میں مہارت حاصل کرنا ہے پرکٹس کورس میں ضلع لیہ کے تمام پٹرولنگ پولیس کے ملازمین نے حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) منظور حسین ،مختیار حسین بھنڈ کے درمیان 17مرلے زمین کا جھگڑا مختیار حسین گزشتہ روز 50کے قریب مسلحہ افراد لے کر پہنچ گیادیواریں اور کمرہ گرا دیا اور فائرنگ کرتا رہا جس سے علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔پولیس تھانہ کو اطلاع ملی جس پر SHOملک ریاض حسین نفری لے کر پہنچ تو پولیس نے میگا فون کے ذریعے مجمعہ ختم کرنے کا اعلان کیا اور منتشر ہونے کا کہاجس پر مختیار حسین نے جو کہ 12بور سے مسلح تھا پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی DPOلیہ کے حکم پر DSPچوبارہ سعادت چوہان پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے اپریشن کر کے منظور حسین گروپ کے 5اور مختیار حسین گروپ کے 42افراد جن میں بلال حسین ولد لعل بھنڈ مسلحہ 30بور مختیار حسین ولد لعل مسلحہ 12بوردلاور ولد لالو مسلحہ پیٹر ،طارق امیر ولد امیر خان، عدنا ن امیر،مشتاق ولد الہیٰ بخش شمشاد علی ولد محمد افضل ،مرید عباس محمد سلیمان ،محمد ریحان ،محمد رفیق ،مزمل عباس ،محمد اقبال ،امیر خان،اعجاز حسین ،محمد رمضان محمد دلشاد ، محمد دلاور ،راجہ بشیر ،محمدصوبہ، غلام شبیر ،محمد نواز،بشیر ولد لعل ،غلام مرتضیٰ ،اعجاز حسین ذوالفقار علی ،عمران ظفر،غضنفر عباس ،سیف اللہ ،شفیق حسین ،محمد ارسلان غلام مرید،عاشق حسین ،امیر مختیار ،غلام اکبر ،غلام مصطفی ،اعجاز حسین محمد اقبال ،مختیار حسین سمیت زیر دفعہ 324/353 186/447 511/148 پی پی سی149،11B،پنجاب آرڈینینس 2015دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھجوا دیا اور اس کے علاوہ مختیار حسین بلال حسین ولد لعل قوم بھنڈ سے 12بور اور پسٹل جبکہ دلاور ولد لالو سے بغیر لائسنس رپیٹر برآمد ہونے پر علیحدہ علیحدہ 11Bاور 13/20/65کے مقدمات درج کر لئے گئے۔واضع رہے کہ متناضع پلاٹ کا معاملہ کافی عرصہ سے چل رہا ہے جس پر پولیس 145کی کاروائی کر چکی ہے اور دو روز قبل پولیس نے منظور حسین سمیت 20افراد جن میں 6خواتین بھی شامل ہیں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جس پر منظور حسین وغیرہ نے گزشتہ روز مقامی عدالت سے ضمانتین کروائیں اور اس دوران مخالف مختیار حسین وغیرہ مسلحہ ہو کر پلاٹ پر پہنچ گئے اور چار دیواری اور کمرہ گرا دیا۔