لیہ ریلوے اسٹیشن کا عملہ مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لیہ ریلوے اسٹیشن کا عملہ مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا۔ تفصیل کے مطابق لیہ کے شہریوں زاہد محمود ، محمد جاوید، احمد رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیہ ریلوے اسٹیشن پر بکنگ آفس اور دیگر سٹاف و عملہ نے مسافروں کے ساتھ بد تمیزی معمول بنا لی ہے۔

ٹکٹ لینے اور گاڑیوں کے وقت معلوم کرنے والے مسافروں کے ساتھ انتہائی ناروا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ریلوے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ریلوے عملہ کو مسافروں کے ساتھ اپنا رویہ درست کرنے کا پابند بنایا جائے۔