لیہ کی خبریں 26/2/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) نوجوانوں کو چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام کے ذریعے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھر پور موقع میسر کیا جا رہا ہے جس کے لئے دو روزہ رجسٹریشن ڈیسک سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں 28 فروری تک لگایا جا رہا ہے یہ بات فوکل پرسن ٹیلنٹ ہنٹ پر و گرام اے سی ایچ آر ایم حافظ محمد سلمان تنویر نے بتائی۔ تفصیل کے مطابق چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام بنو پا کستا ن کی پہچان کے تحت گلوکاری و مصور ی کے مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کے سلسلہ میں ضلع بھر کے کا لجز و یونیورسٹیز میں 28 فروری تک رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں جن میں 18 سے 35 سال تک کی عمر کے طا لب علم و دیگر افراد رجسٹریشن کر اکے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جنہیں ضلعی ، ڈویژنل و صوبا ئی سطح تک کے مقابلوں کے ذریعے نقد انعاما ت دئیے جا ئیں گے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہر کیٹگری میں اول ، دوم و سوئم آنیو الوں کو با لترتیب ڈیڑھ لاکھ ، ایک لا کھ اور75ہزا روپے کے نقدانعاما ت دئیے جا ئیں گے اور2لا کھ روپے کے حوصلہ افزائی کے انعاما ت اس کے علا وہ ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام ثقافتی اقدار کے احیاء کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(محمد صدیق پرہار)ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں فوڈ انسپکٹر چوہدری خا لد محمو د نے چوبا رہ ، جما ل چھپری کے مختلف علا قوں میں ہو ٹلز ، بیکریوں ، فروٹ و سبزی کی دوکا نوں ،کر یا نہ سٹورز کا معائنہ کیا اور معیاری اشیا ء کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات کر تے ہو ئے مختلف اشیا ء کے سیمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمدصدیق پرہار)اسسٹنٹ ایگری کلچرل کیمسٹ سوائل فرٹیلٹی محمد اشرف بھٹی نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں حکو مت پنجاب کی ہد ایت پرجڑی بوٹی مکا ؤ کا ہفتہ منا یا گیا جس کے دوران کھیتوں ، کھا لہ جا ت سے جڑی بو ٹیوں کے خاتمہ کا عملی مظا ہرہ کر کے کا شتکا روں کو جڑی بو ٹیا ں ، زرعی ادویا ت و گو ڈی کے ذریعے ختم کر نے کے عمل سے آگا ہی دی گئی اور سیمینار اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جڑی بو ٹیوں کے خاتمے سے بہتر پیداوار کے حصول کو اجا گر کر کے کا شتکاروں کو فوائد کے حصول سے آگا ہ کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(محمدصدیق پرہار) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے مریضوں کودستیاب تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کااچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ڈی سی نے مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مریضوں کے عزیز واقارب سے ہسپتال میں دستیا ب طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر انہوں نے اطمینان کااظہار کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور پی سی آر لیب ،چلڈرن وارڈ کو جلدفنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے طبی سہولیات و ترقیاتی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔