کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لیہ میں صاحبزادہ فیض الحسن کی سفارش پر پاسپورٹ آفس کا قیام ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے کام کر رہی ہے MNA صاحبزادہ فیض الحسن NA 181میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں جن پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری عامر خلیل ،چوہدری محمد افضل،محمد حسن طارق،اویس عامر نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فیض الحسن نے NA 181میں ساتھ دیہاتوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بجلی کے منصوبے دیے،اور بہت سے ٹرانسفارمر اپ گریڈ کرانے کے ساتھ 4سے زائد فیڈروں پر کام جاری ہیں۔
علاوہ ازیں کروڑوں روپے کی لاگت سے پختہ سڑکیں سلیب،سولنگ،پولیاں ،اور سیورج سکیمیں دی گئیں لیہ میں صاحبزادہ فیض الحسن کی سفارش پر پاسپورٹ آفس کا قیام ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے لیہ کی عوام کو پاسپورٹ کے لئے DGخان یہ مظفرگڑھ نہیں جانا پڑے گا۔