لیہ کی خبریں 3/12/2016

Layyah

Layyah

لیہ: محمد رمضان گٹ مرحوم کی قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ عزرائیل نے رسول پاک سے اجازت لے کر روح قبض کی۔ انہوں نے کہا کہ عزرائیل ہر کسی سے روح قبض کرنے کی اجازت نہیں مانگتا۔دررسالت پر تین دن تک ملاقاتی بن کرآتا رہا۔ خاتون جنت واپس بھیجتی رہیں۔رسول پاک نے فرمایا یہ ملاقاتی نہیں عزرائیل ہے۔ خاتون جنت نے عرض کی ۔ آج تک اس نے کسی دروازے پردستک نہیں دی۔نبی پاک نے فرمایا یہ عام گھرنہیں نبوت کاگھر ہے۔ جب تک توپردہ نہیںکرے گی اجازت نہیں دے گی یہ آتا اورجاتا رہے گا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے محبوب کویہ اختیاردیا کہ دنیامیں رہیں یااللہ کے پاس چلے جائیں۔قل خوانی میںہرمکتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
ْْْْْْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: میلادمصطفی کارواں کھرل عظیم اورپل گنجاں والا سے پہلے سے بڑھ کرشان شوکت سے نکالا جائے گا۔ان خیالات کااظہارناظم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ ، پریس سیکرٹری تنظیم آئمةالمساجدجماعت اہلسنت لیہ محمدصدیق پرہارنے جماعت میلادمصطفی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الاوال بروزسومواربارہ دسمبر کوکھرل عظیم میں قاری حافظ محمدموسیٰ کی رہائش گاہ اورپل گنجاں والا سے جشن عیدمیلادالنبی کاجلوس میلادمصطفی کارواں پہلے سے بھی زیادہ ، محبت، شان وشوکت سے نکالا جائے گا۔اجلاس میں میلادمصطفی کارواں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے گھرگھر رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔میلادمصطفی کارواںکااختتام دربارعالیہ سخی شاہ سلطان پر ہوگا ۔جہاں مولانا الطاف احمدخورشیدی آف لیہ خطاب کریں گے۔معروف نعت خواں بھی تشریف لارہے ہیں۔میلادمصطفی کارواں کے شرکاء کو بذریعہ قرعہ اندازی بارہ انعام بھی دیے جائیں گے۔ اجلاس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔