لیہ کی خبریں 27/4/2016

Layyah

Layyah

لیہ: پیرسیّد سبط الحسنین شاہ گیلانی کی بھابی ، سابق ناظم یونین کونسل لیہ تھل جنڈی پیرسیّد سعادت علی شاہ گیلانی رحمة اللہ علیہ کی بیوہ، ناظم یونین کونسل لیہ تھل جنڈی پیرسیّد رفاقت علی شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ برضائے الٰہی انتقال کرگئیں۔ان کی نمازجنازہ پیرسیّد شجاعت علی شاہ گیلانی نے آستانہ عالیہ غوثیہ حیدریہ نزد ریلوے اسٹیشن لیہ میں پڑھائی۔نمازجنازہ میں صاحبزادہ افتخار الحسن سواگ، پیرسیّد سعید اللہ شاہ گیلانی آف چھتر شریف،علامہ پروفیسر احمدرضااعظمی، قاری ممتازاحمد باروی، قاری محمداشرف چشتی، مولاناظفرچشتی، سہیل اقبال قادری، محمدحسین چشتی، ملک منظورحسین جوتہ، محمدشریف بودلہ، ملک کریم بخش انگڑا،ہاشم سہو، دلاورخان کھتران، عبدالرشیدرضوی، رانا امتیازاحمد،عمران بریال،کامران چشتی سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔مرحومہ مغفورہ کی قل خوانی یکم مئی بروزاتوار دن دس بجے آستانہ عالیہ غوثیہ حیدریہ نزد ریلوے اسٹیشن پراداکی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() سرپرست اعلیٰ انجمن اخبارفروشاں خالد شفیق، صدر محمدزین کھوکھر دیگرعہدیداران فخرباجوہ، طارق یٰسین، ثناء اللہ گرواں، شکیل احمد، محمدصدیق پرہار، ممبران رفاقت علی، رانا صداقت، غلام شبیر، حسن بلال ،محمداسدنے ناظم یونین کونسل لیہ تھل جنڈی پیرسیّد رفاقت علی شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے اوران کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے نیز چک نمبرایک سوپانچ ایم ایل میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی اموات پرگہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے۔ مرحومین کیلئے بخشش اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔انہوںنے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی اوران اشیاء کی تیاری کی وقتاًفوقتاً مانیٹرنگ کویقینی بنایا جائے ۔تاکہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے ممکنہ طورپربچاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()مدرسہ جامعہ نعمانیہ رضویہ محلہ شیخانوالہ میں علامہ صوفی حامدعلی رحمة اللہ علیہ اورعلامہ محمداقبال احمدباروی رحمة اللہ علیہ کے ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کی آخری نشست وجلسہ دستارفضیلت سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمدمدثرمعینی آف سرگودھا نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے پاک فوج کاکردارہماری قومی تاریخ کاسنہری باب ہے۔اسلامی ،سماجی ،معاشرتی اقداراوراسلامی وسماجی ثقافت کے تحفظ کیلئے دینی مدارس بھرپورکردارادا کررہے ہیں۔ صوفی حامدعلی اورعلامہ محمداقبال احمدباروی نے اپنی زندگیاں قرآن پاک کی تعلیم عام کرنے گزاردیں۔ عرس مبارک کی سرپرستی وصدارت صاحبزادہ محمدافتخارالحسن سواگ نے کی۔ قاری ظہوراحمدباروی آف چوبارہ نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔محمدسمیع اللہ قریشی، محمداصغرگرواں ،شیخ رحمت اللہ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔شیخ سکندرنے قاری ممتازاحمدباروی کالکھاہواکلام منقبت حامدعلی پیش کیا۔بدست صاحبزادہ افتخارالحسن سواگ، مفتی محمدمدثرمعینی اورعلامہ غلام شبیرالحسن باروی مدرسہ سے فارغ التحصیل علماء کرام علامہ محمدجنیدظفرباروی، علامہ محمدتنویراورعلامہ محمدحنیف ،حفاظ کرام حافظ محمدسجاد،حافظ محمدشہیر، حافظ عبدالحمید،حافظ محمدبلال، حافظ محمدحسنین،حافظ محمدعرفان کی دستاربندی کی گئی۔مفتی محمدمدثرمعینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مدارس کواچھوت سمجھاجارہا ہے۔مدارسن دہشت گردی نہیں علم وحکمت اورامن وبہبودکے مراکزہیں۔اللہ کے ذکرسے منہ موڑنے کی وجہ سے رزق میں برکت نہیں رہتی۔ پچاس پچاس ہزارتنخواہ لے کربھی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ آج دین کاکام کرنے والوں کے ساتھ معاشرے کارویہ افسوسناک ہے۔ قلیل تنخواہیں دے کرآئمةالمساجد پررعب جمایا جاتا ہے۔امام مسجد قلیل تنخواہ پربھی اللہ کاشکراداکرتا ہے۔ انہوںنے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ مسلمان ہوکرہندئوں کی رسمیں اپناتے ہوئے شرم تک نہیں آتی۔ ان کی رسمیں اورلباس اپنا کرفخرکیا جاتا ہے۔غیرمسلم نے کبھی اسلامی شعارکونہیں اپنایا۔انہوںنے کہا کہ مسلمان اغیارکی نقالی چھوڑدیں۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرمصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہی ذکرخدا ہے۔ ذکرمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بغیرذکرخداقبول نہیں۔عرس مبارک کی تقریب سے قاری محمدبنیامین چشتی نے بھی خطاب کیا۔عرس مبارک کی تقریب میں علامہ منیراحمدنظامی، سیّد رشیداحمدشاہ، علامہ نذیراحمدعلوی، حافظ غلام محمدباروی، قاری غلام یٰسین نقشبندی، مولانا غلام قاسم معینی، مولانا محمدقاسم، علامہ محمداشرف مظہری، مولانا غلام شبیرباروی، قاری اسماعیل نظامی، ذوالفقارنقشبندی، مہرمنیراحمدسمراایڈووکیٹ،علامہ اظہررسول، قاری ممتازاحمدباروی سمیت علماء کرام، حفاظ کرام، آئمة المساجد اورعوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔