لیہ (جیوڈیسک) لیہ کی تحصیل فتح پور کے قریب ٹرک اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار چھ بچے اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی اور زخمی بچوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے لیہ میں اسکول کے بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔