لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/3/2015

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) امریکہ اپنے مفادات کیلئے مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر تیل کے کنوئوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ حکومت کو یمن پر حملے کی کسی طرح حمایت نہیں کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے صبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے گزشتہ روز لیہ میں عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن اور سعودیہ عرب کے درمیانی خانہ جنگی سے عالم اسلام کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ حکومت فریق بننے کی بجائے غیر جانبدار بنے۔ کیونکہ یہود و ہنود کو اسلام آباد سے نہیں بلکہ اسلام سے خطرہ ہے۔ اسلام کا رستہ روکنے کیلئے ایران عراق جنگ کی چرح سعودیہ ایران جنگ شروع کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیا جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ لیکن 21 ویں ترمیم کو بہانہ بنا کر مدارس اور مساجد کے خلاف ہونے والی کاروائی کی مخالفت کریں گے۔ ایمفلی فائر ایکٹ کی آڑ میں صلواة و سلام پر پابندی کسی صورت قبول نہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان کراچی میں آپریشن کو صحیح سمجھتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی میں کرفیو لگا کر دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے۔ انہوں نے اکاڑہ کے جنرل سیکریٹری سجاد انجمن انصاری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا اور 3 روز سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کو ایوان اقبال لاہور میں ورکر کنونشن ہو گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ضلعی سرپرست قاضی سعد اللہ ، جنرل سیکریٹری محمد رفیق نقشبندی اور غلام محمد بریال علی جان موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تحصیل کروڑ میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی سوختہ لکڑی کا قتل عام جاری۔ پودوںکی افزائش کیلئے جنگل کا پانی بیچ دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں راجن شاہ بلاک نہر سے 25 لاکھ روپے مالیت کی سوختہ لکڑی جو محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر علاوہ ازیں بلاک آفیسر جاوید درانی و دیگر ملازمین کی ملی بھگت سے اعجاز پٹھان ، آدم خان وغیرہ نے کاٹی تھی کارآمد قیمتی لکڑی کا ایک ٹرک بھر کر ٹمبر مارکیٹ ملتان بھیجا جا رہا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے روک لیا اور کروڑ پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس لوڈ ٹرک تھانے لے آئی۔ جبکہ باقی لکڑی ناظم علی نامی شخص کے ڈیرہ پر پڑی رہی۔ پولیس نے 14 افراد جن میں رینج آفیسر ، بلاک آفیسر ، گارڈ ، اعجاز پٹھان سمیت دیگر افراد موجود ہیں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ لیکن رینج آفیسر نے روائتی طریقہ اپناتے ہوئے اپنے پاس موجود ایف سی رجسٹر سے اعجاز پٹھان کے خلاف صرف ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈیمرز رپورٹ کاٹ کر خود بھی محفوظ ہو گئے اور اعجاز پٹھان کو بھی بچانے کی کوشش کی ہیں۔ واضح رہے کہ میرن نہر ، فتح پور ، سیالن ، دورٹہ سیال ، انڈس اور مہاراں نہروں سے کروڑوں روپے مالیت کی سوختہ کارآمد درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ اور جنگلات کا پانی بھی دھڑلے سے بیچا جا رہا ہے۔ محکمہ کے قانون کے مطابق ملازم کو ایک سزا ملنا ہے جو کہ ڈیمرز چاک کر کے دی جا چکی ہے۔ اب ڈیمرز رپورٹ عدالت میں پیش کر کے ایف آئی آر خارج کروا لی جائے گی۔ سینیئر صحافی و مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر وزیر اعلیٰ ، صوبائی وزیر جنگلات ، سیکریٹری جنگلات سمیت اعلیٰ حکام سے جنگلات کے قتل عام کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریری درخوستیں بھی بھجوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حضرت علی اور اہل بیت کا گھر بنا کر زیارت کروانے والی شخص کے خلاف پولیس تھانہ کروڑ نے مقدمہ ردج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بستی کمہاراں کے نزدیک غلام حسین عرف بادشاہ نامی شخص نے غیر آباد کنویں کے قریب پختہ سیمنٹ کی چارپائی بنا کر کمرہ ڈال دیا اور اس کو حضرت علی کی چارپائی اور اہل بیت کے گھر کے نام سے مشہور کر دیا۔ اور زیارت بنا کر سادہ لوح افراد کو لوٹ رہا ہے۔ تھانہ پولیس کروڑ نے عبدالغفور چوغتہ کی درخواست پر زیر دفعہ 298,295A ، 419 غلام حسین عرف باشاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 7 افراد نے بستی سبانی کی 15 سالہ نمرہ مسعود جبکہ 8 افراد نے جھوک جسکانی کی ریحانہ کو اغوا کر لیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیل کے مطابق لیاقت علی ولد گامو سواگ سکنہ گرہ نے کروڑ پویس کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی 15 سالہ بھانجی نمرہ مسعود دختر مسعود الرحمن سواگ اس کے گھر سے پیدل اپنے گھر جا رہی تھی کہ عبدالحمید سواگ کے رقبہ پر پہنچی الزام الہان اخلاق احمد ولد کرم داد ، جمعہ خان ولد محمد خان بلوچ ، ظفر حسین ولد منظور حسین بھمب سکنہ 113-TDA بستی سبانی اور دیگر چار نامعلوم افراد نے پسٹل خنجر دکھا کر زبردستی نمرہ مسعود کو کار میں ڈال کر لے گئے۔ اسی طرح جھوک جسکانی کے ظفر حسین ولد غلام اکبر بڈانی نے تھانہ کروڑ میں درخواست میں الزام عائد کیا کہ سائل گھر سے ایک کلومیٹر دور کسی پنچایت میں گیا ہوا تھا کہ غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فیاض حسین ، اقبال حسین ، شہباز ، تصور ، ابرار پسران امیر حسین بلوچ جسکانی سکنہ کروڑ نشیب اور دیگر 3 نامعلوم افراد نے گھر کی دیواریں پلانگ کر اس کی بیٹی مسماة ریحانہ کو زبردستی اٹھا کر ہائی ایس ڈالہ میں ڈال کر اور ساتھ 3 تولے طلائی زیورات اور 30 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے۔ جب مجھے ملزمان بارے معلوم ہوا تو ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ ہاں ہم آپ کی بیٹی کو لے گئے ہیں اور اس کا نکاح محمد عمران خان ولد نذر حسین خان کے ساتھ ہو چکا ہے۔

Layyah

Layyah