لیہ کی خبریں 19/12/2016

Layyah

Layyah

لیہ: امت مسلمہ سے عشق رسول کی دولت چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد مدثر معینی آف سرگودھا نے جامع مسجد محمدیہ محلہ منظورآباد میں منعقدہ جلسہ میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلاد مصطفی کی صدارت علامہ محمد شبیرالحسن الباروی نے کی۔محمدحسین چشتی ،محمدیونس اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولانامحمدسعیداکبرنقیب محفل تھے۔مفتی محمدمدثرمعینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حربوں اورلالچ دے کرامت مسلمہ کے دلوں سے عشق رسول کی دولت نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ صحابہ کرام نے نبی کریم کاادب اس طرح کیا کہ اپنی جان اورعبادت کی بھی پروانہیں کی۔رسول کریم کوجان، مال، اولاد اورتمام جہانوںسے زیادہ محبوب سمجھنے سے ہی ایمان مکمل ہوتا ہے۔ حب رسول ہی دراصل ایمان ہے۔ مفتی محمدمدثرمعینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رسم ورواج کوچھوڑ کرسنت رسول کواپناناچاہیے اوراسوہ حسنہ کی روشنی میں اپنے کردارکوسنوارناچاہیے۔محفل میلادمصطفی کی میزبانی مولانامنورحسین باروی نے کی۔محفل میلادمصطفی میں قاری ممتازاحمدباروی، حافظ اللہ بخش باروی، مولاناسعیداحمدباروی، محمدظفرچشتی، ذوالفقارعلی نقشبندی، قاری عبدالمجیدطاہر سمیت علماء کرام، حفاظ کرام اورعوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()جامع مسجدصدیق اکبرمحلہ قادرآبادمیں منعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمداشرف مظہری نے کہا ہے کہ میلادمنانے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے۔حافظ رحمت علی، عبدالرشیدخان، محمدصدیق پرہار، آفاق احمد اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ محمداشرف مظہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے محبوب کی صفات بیان کرکے اپنے محبوب کی تعظیم وتوقیرکرنے کاحکم دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ میلادمصطفی کی محفل سجانا، اس میں شرکت کرنااس بات کاشکراداکرنا ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں اپناپیارارسول عطافرمایا۔جس رسول مقبول نے ہمیں راہ ہدایت پرچلایا اورہمیں جہنم سے بچاکرجنت کے راستے پرچلادیا۔محفل میلادمصطفی میں مولانامحمدجنیدظفرباروی، حافظ محمداعجاز،قاضی مسعود علی، حافظ محمدسعید سمیت عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔