لیہ / کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/03/2015

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بس اسٹینڈ کروڑ کا گمشدہ 50KV کا ٹرانسفارمر برآمد کروایا جائے۔ بس اسٹینڈ کا ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے مین روڈ پر نصب ٹرانسفارمر پر سارا لوڈ ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث آئے روز دھماکے ہونے لگے۔ بس اسٹینڈ مارکیٹ کے دکانداروں کے مطابق ٹی ایم اے کروڑ نے بس اسٹینڈ کے ٹرانسفارمر اور تاروں کیلئے باقاعدہ 5 لاکھ روپے جمع کروایا۔ لیکن محکمہ نے کھمبے پر پرانی تاریں لگا دیں۔ اور ٹرانسفارمر ہضم کر گئے۔ دکانداروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی آئیندہ چند روز میں پوری کر دی جائے گی۔ کروڑ ہسپتال میں 2 وومین میڈیکل آفیسر اور 2 سپیشلسٹ ڈاکٹر آئیندہ ماہ تک پہنچ جائیں گے۔ یہ بات ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے 23 مارچ کے موقع پر اے سی کروڑ تنویر یزدان خان ، ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی کے ہمراہ داخل مریضوں کو فروٹ تقسیم کرنے اور مریضوں کی خیریت دریافت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت ، تعلیم اور زراعت کے میدان میں کوششیں کر رہی ہے۔ انشاء اللہ جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی کوششوں سے ملک میں پیٹرول سمیت اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں 30 فیصد کم کر دی گئیں ہیں۔

Crore Lalesain News

Crore Lalesain News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سبزی منڈی کروڑ کو فی الفور شفٹ کیا جائے۔ گنجان آباد علاقہ میں قائم سبزی منڈی شدید رش کے باعث مسائل کا شکار۔ بارش آنے کے سبب پانی کھڑا ہونے سے گزرنا مشکل۔ مچھروں کے بہتات کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن آڑھتیان طارق محمود پہاڑ ، سرپرست شیخ محمد ایوب، جنرل سیکریٹری عبدالحمید گھلو ، حاجی اسحاق ، عبدالواحد ، حاجی خورشید انصاری و دیگر نے گزشتہ روز اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی و غلہ منڈی کیلئے 6 ایکڑ زمین مارکیٹ کمیٹی نے 4 کروڑ روپے لون لے کر خرید کر رکھی ہے۔ لیکن وکلاء کی جانب سے عارضی حکم امتناعی کے اڑھائی سال ہو گئے منڈیاں شفٹ نہ کی گئیں۔ موجودہ جگہ چونکہ شہر کے وسط میں ہے۔ شدید رش کے باعث بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اور بارشوں کے باعث منڈی میں پانی کے جوہڑ لگ جانے کے باعث چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ اور مچھروں کے بہتات سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضور کی اطاعت ہم پر فرض ہے۔ عبادت اور اطاعت گزاری سے ہی بخشش ممکن ہے۔ حضور اللہ کے نائب اور نبیوں کے سردار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ غضنفر حسین قادری مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن نے گزشتہ روز جماعت اہل سنت کے ضلعی ناظم تبلیغ قاری عظمت اللہ باروی ، غلام حیدر باروی ، مولانا عبدالحفیظ باروی کی والدہ اور عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر محمود الحسن کی دادی کی قل خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ اور جس شخص نے صدق دل سے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت کی اس نے فلاح پائی۔ مرنے کے بعد قبر میں چھڑانے والی نبی کی ذات ہے۔ آج ہمیں اپنے نفس کو مار کر لوگوں کی بھلائی اور فلاح کے کاموں میں دلچسپی لینا ہو گی۔ یہ علامہ طاہر القادری کا پیغام ہے۔ قل خوانی کی تقریب سے قاری عظمت اللہ باروی نے خطاب اور ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے صاحبزادے علامہ وسیم الحسن پیر آف سواگ شریف نے دعا کروائی۔ قل خوانی میں ملک ظہور سواگ ، محمد یعقوب قریشی ، عادل شاہجہان قریشی ، قاری مزمل قریشی ، عمر علی اولکھ ، فیروز علی خان سواگ ، ابو بکر چشتی ، طارق محمود پہاڑ ، ذوالفقار علی خان سیہڑ ، حاجی بائو محمد رفیق سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Crore Lalesain News

Crore Lalesain News