لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کےخلاف درخواست کوسماعت کے لیے لارجر بینچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ سے متعلق انتظامیہ کام جاری رکھے ہوئے ہے، یہ پراجیکٹ غیر قانونی ہے کیونکہ اس پراجیکٹ سے متعلق انتظامیہ نے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے لہذا عدالت ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کو کالعدم قرار دے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست کو سماعت کے لئے لارجر بینچ کے روبرو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی۔