اسلام آباد (جیوڈیسک) لاپتہ بلوچوں کے اہل خانہ کے لانگ مارچ کے رہنما ماما قدیر نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی باز یابی اب دور نہیں، امید ہے اقوام متحدہ یہ مسئلہ ایک ماہ کے اندر حل کرا دے گی۔
ماما قدیر کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب سے 107 روز پہلے شروع ہونے والا پیدل لانگ مارچ آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ گیا۔ ماما قدیر کا کہنا ہے کہ یہ لانگ مارچ لاپتہ بلوچ افراد کی باز یابی میں اہم ثابت ہواگا، بلوچستان میں آج بھی مسخ شدہ لاشیں ملنے اور لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پیاروں نے کچھ غلط کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کر مقدمے چلائے جائیں۔