لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے این اے ایک سو تین میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اکتالیس پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔پریس کانفرنس کے دوران سائرہ افضل نے الزام عائد کیا۔
ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے ایک سو تین میں ریٹرننگ آفیسر نے مقابل آزاد امیدوار لیاقت بھٹی کے ساتھ مل کر چھتیس پولنگ سٹیشنز کے بیلٹ کے تھیلے ہی غائب کر دیئے اور جب الیکشن کمیشن کے حکم پر انہیں سامنے لایا گیا تو ان پر سیل نہیں تھی۔ لہذا ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔