کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے اپنی ساری زندگی عوامی جد وجہد کے لئے وقف کردی اور کارکنان کو ہمیشہ عوامی خدمت کا درس دیا ہے قائدتحریک مظلوم عوام کے نجات دہندہ ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے ہسپتال داخل مریضوں میں پھولوں کے گلدستے اور پھل تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر کے افسران ،میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ دران اور متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر کے ذمہ دران و کارکنان بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے قائد قائد تحریک محترم الطاف حسین سے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو وڈیرانہ ،جاگیردرانہ نظام سے نجات دلا ئیں گے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے تاحیات جدو جہد جاری رکھیں گے اس موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی درازی عمر صحت اور تندرستی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔