قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو بااختیار اور ترقی و عوامی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے

Karachi News

Karachi News

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوام کو با اختیار اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گیا،عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے بلدیاتی ادارے تمام وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی احساس محرمیوں کا خاتمہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عوام سے ملاقات میں عوام نے علاقائی مسائل اور درپیش بلدیاتی سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو لاوارث نہ سمجھا جائے حق پرست نمائندے عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دیں انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے جاری انتظامات کو مزید تیز کیا جائے،صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔