تحریر : راؤ خلیل احمد قائد اعظم کا پاکستان کرپشن مافیا کے نرغے میں ہے۔ جمہوریت صرف امراء کے مفادات کا تحفظ میں لگی ہوئی ہے۔ عام آدمی انصاف، تعلیم، صحت کی بنیادی سہولتیں سے کوسوں دور ہے۔
پاکستان کے تاجر، کسان، مزدور، کلرک، سٹوڈنٹ اور اساتذہ، سب تماشائی ہیں قیام پاکستان کے ایجنڈا کو مکمل کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے کو تیار نھیں۔
حکمران قوم کے وسائل کو شیرمادر سمجھتے ہیں۔ قومی دولت سے ذاتی حفاظت کرتے ہیں۔
عام آدمی ملک میں رہنے کی بجائے ملک چھوڑ کر بیرونی ممالک جانے کا قصد کیے ہوئے ہے۔ گئے ہووں کی واپسی حالات کے تنظر میں نا ممکن ہو چکی ھے۔