سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں دھماکے کے چوبیس روز بعد درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا۔ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو دھماکے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا تھا جسے آج کھول دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی سیکورٹی کے لئے چاروں اطراف میں خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ سمیت 16 خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
جبکہ ایف سی اور بی سی کی ایک ایک پلاٹون بھی یونیورسٹی میں تعینات کر دی گئی ہے۔ طالبات نے سیکورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ وائس چانسلر کی یقین دہانی کے بعد طالبات نے احتجاج ختم کر دیا۔