پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پیپلز پارٹی کے جرگہ سے خطاب میں سابق صدر آصف زرداری نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عوام کیساتھ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں، عمران خان سمیت سب کا شو ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان ڈرائنگ روم سے باہر نہیں نکل سکتے جبکہ حکمران نااہل ہیں، دونوں جائیں گے اور عوام کی حکومت آئے گی۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی آئندہ انتخابات میں اتارنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بار میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے۔ ہم عوام کو حکومت بنا کر دکھائیں گے۔