کوٹلہ ارب علی خان (چوہدری فیصل گجر) رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شاہد رضا کوٹلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوٹلہ پریس کلب الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر زاہد اقبال،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنصر ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،بلاشبہ سینئر صحافیوں پر مشتمل پینل کی کامیابی سے کوٹلہ پریس کلب کے وقار میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ زاہد اقبال اور ڈاکٹر عنصر ملک منجھے ہوئے صحافی ہیں و ہ پریس کلب کوٹلہ کی بہتری اور فلاح کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہو ئے بھرپور محنت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ زاہد اقبال اور ڈاکٹر عنصر ملک کی قیادت میں پریس کلب کوٹلہ مثبت صحافت کو فروغ دے گا اور عوامی مسائل کی نشاندہی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)رہنما مسلم لیگ ق چوہدری شاہد رضا کوٹلہ کی طرف سے راجہ حق نواز بابرکی قیادت میں وفد مٹھائی لے کر پریس کلب پہنچ گیا ،وفد کا شاندار استقبال کیا گیا ۔وفد میں دانش بٹ،راجہ عامر وہاب،مرید حسین ودیگر شامل تھے۔انہوں نے زاہد اقبال کو صدر اور ڈاکٹر عنصر ملک کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ کوٹلہ پریس کلب زاہد اقبال اور ڈاکٹر عنصر ملک کی قیادت میں بہترین صحافت اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر چوہدری فیصل گجر،شکیل بٹ،راجہ شفیق الرحمان،راجہ عمران یوسف،چوہدری فیاض انجم،چوہدری عرفان شریف،محمد امین عاصم،چوہدری علی اصغر،چوہدری ظفر اقبال رولیہ،ملک محمداشرف،ودیگر موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)پی ایس او ٹو ضلعی چیئرمین چوہدری شفقات عدالت ،سیکرٹری ڈیرہ کوٹلہ چوہدری ابراراحمد نے نومنتخب صدر زاہد اقبال اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنصر ملک کو شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی ۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوٹلہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ پریس کلب کوٹلہ کے وقار میں اضافہ کرے گی اور پریس کلب کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+حاجی زاہد اقبال )کوٹلہ کے دکاندارکا 16سالہ بیٹاگزشتہ شام سے لاپتہ ،چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان میں دکاندار محمد یٰسین کا سولہ سالہ بیٹااسامہ یٰسین شام کو دکان سے کھانا لینے کے لئے گھر گیا مگر کافی دیر تک واپس نہ آیا تو والدنے گھر رابطہ کیا ۔جس پر گھروالوں نے بتایا کہ وہ گھر نہیں جس پر اس تلاش شروع کر دی گئی مگر کہیں سے بھی کوئی سراغ نہ لگ سکا۔رات گئے پولیس تھانہ ککرالی کو درخواست دے دی گئی۔مگر چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک کہیں سے بھی کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔