پائی خیل کی خبریں 11/1/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی وروحانی راہنما پیر سید توقیر الحسنین شاہ آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف نے زیر تعمیر نئی مدنی مسجد وانڈھی جوڑنوالی پائی خیل میں منعقدہ بڑی گیارہویں شریف کی محفل میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندہ مومن کے لئے اللہ اور اس کے محبوب ۖکی محبت نہ صرف فرض ہے بلکہ کائنات کی ہرچیزسے مقدم اور ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ کیونکہ نبی کریمۖکاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے آپۖکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے اورروحانی درجات بلندہوتے ہیں ۔نفرتوں ،کدورتوں کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسولۖکے دیپ روشن کیے جائیں۔انہوں نے کہاغوث اعظم شیخ عبدالقادرنی جیلانی الحسنی والحسینی کی زندگی قرآن وسنت سے عبارت تھی ۔آپ نے عمل وکردارسے شجراسلام کی آبیاری فرمائی ۔لاکھوں دلوں کے اندرخوف خدااورعشق مصطفیۖکوزندہ کیا۔انہوں نے کہاکہ برصغیرپاک وہندمیںاولیاء کرام نے جس اندازمیں اشاعت اسلام کی اسکی مثال نہیں ملتی لاکھوں غیرمسلموں نے اولیاء کرام کی تبلیغ سے متاثرہوکردین اسلام کی دولت حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں ۔حکمران وقت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملک پاکستان امن وسلامتی کاگہوارہ بن سکے۔ محفل کے اختتام پر عالم اسلام اورملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی اور بعدازاںمیں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار)پچیس سال عرصہ سے زائدتعمیرگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول راجوخیل پائی خیل سٹاف اورطلباء کا منتظر تفصیلات کے مطابق وانڈھاراجوخیل پائی خیل میں آج سے پچیس سال سے زائدعرصہ سے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ تعمیرکی گئی ۔لیکن اسے عملی جامہ نہ پہنایاگیاجس کی وجہ سے یہاں کے ننھے منے طلباء طالبات دوردرازعلاقوں میں جاکرزیورتعلیم سے آراستہ ہونے پرمجبورہیں۔پچیس سال سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود آج تک سٹاف ،طلباء اورحکام بالاکی توجہ کامنتظرہے۔بلڈنگ خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے۔کھڑکیاں اورالماریاں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکی ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی شوزب سعیدچیف ایگزیگٹوآفیسرایجوکیشن مہرآفتاب وارباب اختیارسے سکول کے اجراء اوربلڈنگ کی مرمت کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)سوانس شہرکومیانوالی سے ملانے والااوریونین کونسل روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار،جگہ جگہ گڑھے بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق دامنِ کوہ میں واقع نواحی علاقہ سوانس کومیانوالی سے ملانے اورسوانس کایونین کونسل روڈکئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔ جگہ جگہ پربڑے بڑے گڑھے روزانہ کے حادثات کاموجب بنے ہوئے ہیں۔اسی طرح یونین کونسل روڈپرتین سرکاری سکولز،یونین کونسل کے علاوہ پرائیویٹ ادارہ بھی واقع ہے سوانس شہرمیںسیوریج سسٹم کانظام نہ ہونے کے باعث بارشی ونکاسی آب کاپانی مین روڈپرجمع ہوکرتالاب کامنظرپیش کرنے لگتاہے۔جس کی وجہ سے طلباء وطالبات کے علاوہ راہگیروں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔علاوہ ازیں رہی سہی کسرگندگی کے ڈھیروں نے پوری کررکھی ہے ۔نہ صرف راستے سکڑاکررکھ دیے ہیں بلکہ وبائی امراض کاموجب بنے ہوئے ہیں۔عوامی حلقوں نے میڈیا کو بتایاکہ حلقہ سے منتخب ایم این اے یاایم پی اے صرف ووٹ کے حصول کے لئے الیکشن کے دنوں میں نظرآتے ہیں۔باقی عوام کاکوئی پُرسان حال نہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔