کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ آج کا دن دفاع وطن کے پاک فوج، ائر فورس، بحریہ کے اُن عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے دشمنوں کو نشان عبرت بنا کر قوم کو سرخرو کیا ہم ان عظیم سپوتوں کوسلام پیش کرتے ہیں جو آج بھی ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے نبرد آزاما ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ ریلی کے انتظامات کے حوالے سے کارکنان کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ دفاع وطن کے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج 6ستمبر 2015ء کو عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جو شاہ فیصل کالونی ،شاہراہ فیصل , ڈی رینجرز آفس ہوتا ہوا کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگا ۔کارکنان اور عوام اس ریلی میں شرکت کرکے ملک و قوم کی خاطر قربانی دینے والے اپنے اُن عظیم سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کریں ۔عصمت انور محسود نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) شہر قائد میں امن کے قیام کے حوالے سے پاکستان رینجرز کے عظیم مشن و کردار پر خراج تحسین پیش کرتی ہے عصمت انور محسود نے کارکنان سے کہاکہ وہ قائد مسلم لیگ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا امن و محبت کاپیغام گھر گھر پہنچا ئیں۔