نوشہرہ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کی قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور ہو گئی۔
میاں افتخار حسین کو سول جج افتخار حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ان کے وکلا کی جانب سے فریقین کے درمیان راضی نامہ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مقتول کے والد نے میاں افتخار حسین کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کا بیان دیا ہے۔
جس کے بعد عدالت نے اے این پی رہنما کی ضامنت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر کے باہر جشن منانے کے دوران فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن ہلاک ہوگیا تھا جس کے الزام میں میاں افتخار کو محافظ سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا۔