کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود کی نگرانی میں شاہ فیصل کالونی اور گرد نواح کے مستحقین میں عید سے قبل روز مرہ اشیاء پر مشتمل راشن (عید گفٹ) تقسیم کیا گیا اس موقع پر شاہ فیصل کالونی، گرین ٹائون، گولڈ ٹائون ،گلفشاں سوسائٹی، عظیم پورہ ،موریہ خان گوٹھ ،جمعہ گوٹھ اور ناتھا خان گوٹھ کے سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔
مستحقین اور ناداروںنے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعا کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محبوب الہی ،عمران گجر،رمضان گجر ،ملک حنیف ،اسد محسود ،جاوید بٹ ،اسرار سعید ،جمیل خان اور رانا ابرار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔