کراچی: قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیں عوامی خدمت کیلئے مقرر کیا ہے اور ہم اس نیک مقصد کی انجام دہی کیلئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لاکر قائد تحریک الطاف حسین کے اعتماد کو بر قرار رکھنے کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت میں کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید اور ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کی زیر صدارت ضلع کورنگی ، کورنگی زون میں صفائی ستھرائی مہم کے سلسلے میں محکمہ جاتی افسران کے اجلاس میں کیا اس اجلاس میں جامع حکمت عملی تر تیب دے دی گئی ہیں جس کے مطابق تمام محکمہ جات جس میں محکمہ ہیلتھ ، پارکس ، ایم اینڈ ای ، بی اینڈ آر،واٹر سیوریج اور محکمہ لینڈ بھر پور اندازمیں اس مہم میں حصہ لے گے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے متعلقہ ڈپارٹمینٹس کو صفائی کی بہترین مثال پیش کرنے اور اپنی سابقہ ٹیم ورک کی روایات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار نے وباء کی شکل اختیار کر لی ہے جس کا تدارک صرف اورصرف صفائی ستھرائی کے معقول انتظامات بہتر کرنے سے اور مچھروں کی افزائش نسل کے مقامات کو ختم کرنے سے ہی ممکن ہے اس لئے تمام محکمے اس صفائی مہم کے دوران اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ ضلع کورنگی ، کورنگی زون صاف ستھرا اور مچھروں ،دیگر حشرت الارض کا بھی خاتمہ ہو جائے اور انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون میں تعمیراتی کاموں سے قبل زیر زمین کاموں کی انجام دہی کو مکمل کیا جائے تاکہ تعمیر اتی کام کے وقت کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کورنگی زون انتظامیہ عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ افسران اپنی خدمات عوام کیلئے وقف کردیں اور لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو۔