کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و چیئر مین حسین لاکھانی ٹرسٹ حنید لاکھانی کا سرجانی ٹاءون یوسف گوٹھ کا دورہ،حنید لاکھانی کشتیوں کے ذریعے یوسف گوٹھ پہنچے ،ایک ہزار لوگوں کے لیئے پکا ہواکھانالیکر یہاں آئے ہیں ،حسین لاکھانی ٹرسٹ کے لوگوں نے متاثرین کے گھروں سے کئی فٹ پانی بھی نکالا،یہاں لاکھوں کی آبادی ہے ایک ہزار لوگوں کی امداد تو قطرے کے برابر بھی نہیں ہے، بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے ہم زیادہ سے زیادہ فرسٹ ایڈ ہی دے سکتے ہیں پورا علاج تو حکومت کے پاس ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شدید بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقے یوسف گوٹھ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ صوبائی حکومت سوئی ہوئی ہے ، سائیں سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ سب صحیح ہے یہاں آئیں تو ان کو پتہ چلے کہ کیا صورتحال ہے،صرف پاکستان آرمی ہی امدادی کاروائیاں کر رہی ہے یا کچھ فلاحی ادارے نظر آ رہے ہیں۔
ہر مشکل وقت میں پاکستان آرمی سے مدد لیتے ہیں اور بعد میں آرمی کی ہی برائی کرتے ہیں ،کوئی کام خود نہیں کرتے لینڈ کروزر پر گھومتے ہیں ٹون ٹون کرتے ہوئے ،غریبوں کے گھروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا اور سندھ حکومت کو ایک دھیلے کا فرق نہیں پڑا، صوبائی حکومت جھوٹی حکومت ہے،یہ کوئی قدرتی سیلاب نہیں ہے بلکہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے، سرجانی ٹاءون کے علاقے میں لاکھوں لوگوں کی آبادی ہے اور کوئی ڈرینج سسٹم نہیں ہے، اس علاقے کے رہائشی اپنی موٹر سائیکلیں ، گھر کا سامان اور بچوں کو رسکیو کر کہ نقل مکانی کر نے پر مجبور ہیں جبکہ سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لوگ چاہتے ہیں لسانیت ہو ، لڑائی جھگڑا ہو اور یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلیں کراچی کو توڑنے کی نیت لیکر پیپلز پارٹی والوں نے ایک اور ضلع بنایاسندھ کو دھرتی ماں کہنے والو کیا اورنگی ،سرجانی، کورنگی،ملیر، گلشن سمیت کراچی کے دیگر علاقوں کے رہائشی اس دھرتی ماں کے رہائشی نہیں ہیں ۔