پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی و روحانی راہنما علامہ پیر سید توقیر الحسنین شاہ اور مفتی محمد جنید رضا خان قادری نے جامع مسجد محمدیہ وانڈھی سنارنوالی پائی خیل میں محفل میلاد مصطفی، گیارہویں شریف اور عرس غازی ملک ممتاز حسین قادری کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپۖوجہ تخلیق کائنات ہیں اورآپۖہی کے ذکرسے یہ دنیاآبادہے حضورپاکۖکاذکرایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے۔نبی کریمۖکاحقیقی عشق ہی مومن کاسرمایہ ہے آپۖکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ حضورۖکی محبت ہماراعین ایمان ہے ۔ہم کسی مومن کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے توجان کائنات حضرت محمدمصطفیۖکی شان اقدس میں کیسے گستاخی برداشت کریں گے۔ہم عظمت رسولۖپرایک جان توکیاکروڑوں جانیں نثارکریں گے۔ہم اپنی عزتیں ،جانیں اوراولادیںتوقربان کردیں گے پرعظمت رسولۖپرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔کفارکی یہ سازش ہے کہ نبی کریم ۖکی محبت مومن کے دل سے نکال لوپرکافروسن لومومن کی آکسیجن کوئی اورشے نہیں بلکہ نبیۖکی محبت ہے ۔ عاشقان مصطفیۖناموس رسالت کی خاطرکٹ تومرینگے ۔اپناتن من قربان کردیں گے مگرعظمت رسولۖپرآنچ نہیں آنے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیاکی سپرطاقت نبی ۖکے غلام ہیں جن کی زندگیاں شان والیں اورقبریں جنت میں گلزارہوں گی ۔عشق مصطفیۖکاتقاضابھی یہی ہے ہم تعلیمات نبویۖپرعمل پیراہوں۔محفل کاآغازتلاوت کلام پاک سے قاری عتیق الرحمان نے کیا۔اورآقاۖکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیرفیصل احمدمیروی،محمدطاہر،محمدسلیم چشتی گولڑوی نے پیش کی۔آخرمیں صلوٰة وسلام اورعالم اسلام وملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پائی خیل (نامہ نگار)محکمہ واپڈانے بل کے عدمِ ادائیگی پرواٹرسپلائی سکیم پائی خیل کابجلی کنکشن کاٹ دیا۔شہری پانی کی بوندبوندکوترس گئے ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل واٹرسپلائی سکیم کابجلی کابل تقریباً8لاکھ روپے کی عدمِ ادائیگی پرواپڈانے بجلی کنکشن کاٹ دیاجس سے شہریوں کوپینے کے پانی کی سپلائی معطل ہوگئی اور شہری پانی کی بوندبوندکوترسنے لگے۔جبکہ شہری مضرصحت پانی پینے پرمجبورہوگئے کیونکہ پائی خیل کے ہینڈپمپوں کاپانی کڑوااورمضرصحت ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی میانوالی،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ اورضلعی انتظامیہ سے فی الفورواٹرسپلائی سکیم کی بحالی کرکے شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے ۔