برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کا رہنما نریندر مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، اگر برطانوی حکومت نے اسے ویزہ دیا تو برطانوی مسلمان سراپا احتجاج بن جائیں گے۔
شیفلڈ میں مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بجرنگ دل اور آر ایس ایس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ان پر پابندی لگائی جائے۔ نریندر مودی کو برطانوی حکمران اور مخالف جماعتوں نے دورے کی دعوت دی ہے۔ اگر اسے برطانوی ویزہ دیا گیا تو برطانیہ میں مقیم مسلمان بھرپور احتجاج کریں گے۔