رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ یاسر سرفراز کا تحصیل چو آسیدن شاہ کا دورہ

چکوال : رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ یاسر سرفراز کا تحصیل چوآ سیدن شاہ کا دورہ کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ،مرحومین کے لو احقین سے اظہار تعزیت اور ساتھ ہی ڈنڈوت میں نئی قائم ہونے والی بائیو کیمسٹ لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔تفصیلات کیمطابق رہنماء پاکستان تحریک انصاف راجہ یاسرسرفراز خان نے تحصیل چوآ سیدن شاہ کا دورہ کیا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتوں کے دوران آمدہ بلدیاتی انتخابات بارے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چوآ شہر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی بود ازاں تحریک انصاف ڈنڈوت کے کارکنوں اور رہائشیوں کے مدعو کرنے پرڈنڈوت میں نئی قائم ہونے والی بائیو کیمسٹ لیبارٹری کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز کے ہمراہ تحصیل چوآ سیدنشاہ کے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ امجد کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور عہدیداروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔