کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹائون خواتین ونگ کے تحت افشین شاہ کی رہائش گاہ شاہ فیصل کالونی میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کارکنان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،راشد حسین ربانی ،فرید انصاری ،حاجی مظفر علی شجرہ ،خالد لطیف اصغر آرائیں ،عبداللہ سولنگی جمن پہنور ،محمد حنیف ،ڈاکٹر حناء ،فوزیہ جاوید ،آمنہ ،انجم نذیر ،وجاہت اللہ ،جاوید شیخ کے علاوہ خواتین کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر