قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ “خان محمد چنا الیون “نے جیت لیا

Shooting Ball Festival Match

Shooting Ball Festival Match

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) واحد اسپورٹس کورنگی اور غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر “قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال فیسٹیول میچ “خان محمد چنا الیون نے مد مقابل ہدایت اللہ لاشاری الیون کو بیسٹ آف تھری کے کانٹے دار مقابلے میں 2-1سے جیت لیا ۔دوران میچ وسیم عباس ،اعجاز احمد ،ملک ناصر ،محمد شمیم ،جمیل احمد ،عبداللہ اور عارف اعوان ایڈوکیٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے بھر پور داد وصول کی ،شوٹنگ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں فیسٹیول میچ کے لئے کراچی کے معروف کھلاڑیوں پر مشتمل ہدایت اللہ لاشاری الیون کی قیادت معروف شوٹنگ بال پلیئر وسیم عباس کررہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ملک ناصر ،جمیل احمد ،محمد عارف اعوان ایڈوکیٹ ،محمد عاصم ،تحسین احمد اور عبدالرحیم شامل تھے جبکہ خان محمد چنا الیون کی قیادت محمد شمیم نی کی دیگر کھلاڑیوں میں اعجاز احمد ،رضوان خان ،عبدالخالق ،عبداللہ ،محمد اسماعیل اور محسن علی شامل تھے ۔میچ کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری ہدایت اللہ لاشاری نے فاتح رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادیو کیش انعقامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،کراچی کے سیکریٹری محمد راشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،استاد قمر السلام پیارے ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،شی ہان شہزاد احمد ،گولڈ میڈلسٹ کراٹے عبدالرحمن اور دیگر موجود تھے ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد خان نے کہاکہ ملک میں شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں کراچی کے کھلاڑیوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کے کھیل کے ساتھ ہمارا روائتی کھیل ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ جہاں صوبے میں کھیلوں کا فروغ یقینی بنا رہے ہیں وہیں شوٹنگ بال کھیل کی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے بھر پور سرستی کی جارہی ہے شوٹنگ بال کورٹ کی تعمیر اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے میری کھلاڑیوں کو جہار بھی ضرورت ہوئی میں بھر پور تعاون کرونگا ،ہدایت اللہ لاشاری نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں آج واحد اسپورٹس کورنگی اور غازی اسپورٹس شاہ فیصل کالونی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاندار شوٹنگ بال ایونٹ کا انعقاد کرکے اس بات کو سچ ثابت کردیاانہوں نے کھیل صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ انسان میں خود اعتمادی کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے ہدایت اللہ لاشاری نے شوٹنگ بال کھیل کے فروغ میں کھلاڑیوں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر