قائد اعظم ،علامہ اقبال،ذوالفقار علی بھٹو شہیداور محترمہ بنظیر بھٹو شہید کے پاکستان کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانا ہو گا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائد اعظم ،علامہ اقبال،ذوالفقار علی بھٹو شہیداور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پاکستان کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی کو مضبوط بناناہو گا پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے پیپلزپارٹی پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے کراچی سے لیکر خیبر تک وکلاء کی اکثریت پیپلزپارٹی کیساتھ ہے۔

جمہوریت اور عدلیہ بحالی میں وکلاء برادری کا کلیدی رول ہے پیپلزلائرز فورم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن اور پروگرام کو قریہ قریہ پہنچانے تک مصروف عمل ہے ان خیالات کااظہار پیپلزلائرز فورم آزادکشمیر کے مرکزی چیئرمین سردار گل نواز خالق ایڈووکیٹ نے پیپلزلائرز فورم ضلع بھمبرکے نومنتخب صدر چوہدری جاوید اختربرسالوی کی طرف سے دیے گئے۔

ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،استحکام ،جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے آگ اورخون کا دریا پار کیا ہے ذوالفقار علی بھٹونے حکومت پر قابض 22جاگیردارخاندانوں سے اقتدار چھین کر غریب اور محنت کشوں کے حوالے کیا ذوالفقار علی بھٹو نے قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کا قلعہ بنانے کی کوشش کی غریب اور امیر کے درمیان فرق کو مٹانے کی کوشش کی اور اسی جرم کی پاداش میں پھانسی دی گئی۔

انہوں نے پھانسی کا پھندہ قبول کرکے اپنی مٹی سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بھی قائد عوام کے ویژن کو جاری و ساری رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دی پیپلزپارٹی کو جب اقتدار ملا تو ملک دہشت گردی ،غربت ،جہالت جیسے مسائل سے دوچارتھا پانچ سالہ دور حکومت کے دوران پیپلزپارٹی اور حکومت کیخلاف بے شمار سازشیں ہوئیں۔

جنہیں ناکام بناتے ہوئے جمہوری تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھاانہوں نے کہاکہ اگر ملک سے دہشتگردی ،غربت ،جہالت ،افلاس ،بے روزگاری، مہنگائی ، لاقانونیت ،ظلم وجبرکا خاتمہ کرنا ہے تو پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔

ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر چوہدری جاوید اختربرسالوی نے کہاکہ پیپلزلائرز فورم کی قیادت اور وکلاء نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیاہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا پیپلزپارٹی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچاؤں گا تقریب سے چوہدری اشرف ایاز ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ ،سردارشوکت ایڈووکیٹ اور آفتاب احمد ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔