قائد اعظم کی رہائش گاہ پر حملہ پاکستان کی اساس پرحملہ ہے این جی پی ایف
Posted on June 15, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے آخری ایا م کی امین زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ زیارت ریذیڈنسی کی شرپسندوں کے ہاتھوں تباہی کی اطلاعات منظر پر آنے کے بعد چیئرمین عمران چنگیزی کی سربراہی میں نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف) کے ہنگامی اجلاس میں شریک چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس۔
چیئرمین سیاسی ونگ جمیل اقبال چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ چیئرمین تعمیرنو ونگ ارشد انور چیئرمین ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر عارف چیئرمین یوتھ ونگ ادیب مشرقی چیئرمین اسٹوڈنٹ ونگ محمد فیصل خان چیئرمین خواتین ونگ شمع خان مونا چیئرمین اقلیتی ونگ شری ہنس راجکمار و دیگر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس پر حملہ قراردیا۔
حکومت سے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیارت ریذیڈنسی کی تباہی حکومت و قومی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان عوام و مستقبل کے غیر محفوظ ہونے کی علامت اور مایوس حلقوں کا پاکستان و نظام سے بغاوت کا ثبوت ہے۔
اگر پاکستان سے ظلم و استحصال کا خاتمہ کرکے پاکستان کے تمام عوام کو حقوق سہولیات اور مراعات نہیں دی گئیں تو استحصال کا شکار حلقوں کی بغاوت پاکستان وعوام کے مستقبل کو غیر محفوظ بنانے کے ساتھ پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے بھی خطرات کا پیش خیمہ ہے۔