کراچی : انصاف جفا کش ورکر فیڈریشن سندھ کے چیئر مین سید بھاشانی شاہ کا فائر برگیڈ اسٹیشن کا دورہ، دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے فائر برگیڈ دفاتر میں وسائل کم اور مسائل کی بھرمار ہے، فائر برگیڈ کا عملہ ایک اسنارکل اور 23فائر ٹینڈرز کے ساتھ شہر میں آتشزدگی کے حادثات سے نمٹ رہا ہے، انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہوسکتی، فائر فاءٹرز کے جسم و جان کو محفوظ رکھنا بھی بہت ضروری ہے دوسروں کی جان بچانے والوں کی حفاظت بہت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کام ہے وہ محکمہ کے لوگوں کو اپنے فراءض کی انجام دہی کے لیئے تمام سہولیات فراہم کرے، کراچی میں بلند و بانگ عمارتوں اور فیکٹریوں کی بھرمار ہے آئے دن کہیں نہ کہیں آتشزدگی کا واقعہ سننے کو ملتا ہے ، محدود وسائل میں فائر فاءٹرز نہایت حوصلے اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فراءض نبھا رہے ہیں ، سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اداروں کا برا حال ہے۔
اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے والے قومی ہیرو ہوتے ہیں ، ہمارے صوبے کے لوگوں کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس کی نظر میں نہ تو انسانی جان کی کوئی اہمیت ہے اور نہ اداروں کو بہتر کرنے اور جدید آلات سے لیس کرنے میں سنجیدہ نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تب نہ تو اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کو کوئی سہولت ملے گی نہ ہی عوام کو کوئی ریلیف ملے گا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی اور ان کو وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس کے نہایت مثبت نتاءج آ رہے ہیں اور وفاقی اداروں کی کارکردگی بھی نہایت بہتر ہوتی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نام پر سندھ حکومت صوبے کے وسائل کو لوٹ رہی ہے پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی کرپشن کی اور ابھی بھی ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کرپشن کا کوئی موقع ضائع نہ ہو، دورے کے دوران لیبر ونگ کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری ارشد جاوید، جوائنٹ سیکرٹری محمد عزیزخان جدون، صدر کے ایم سی شاکر رضا، جنرل سیکرٹری فہیم راجپوت، ظفر پرویز،جنرل سیکرٹری ویسٹ پریل چانڈیو، نائب صدر حسین علی خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عابد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیصل خان، انفارمیشن سیکرٹری وہاب خان، حسن خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔