کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے M9 منصوبہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے لئے تحفہ ہے انشا اللہ کراچی اور حیدر آباد کے لئے مزید عوامی منصوبے کے ذریعے کے کراچی اور حیدر آباد کی عوام کو خوشحالی دلا ئیں گے عصمت انور محسود نے کہاکہ شہر کراچی کے ساتھ سندھ کے چپے چپے کے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار عصمت انور محسود نے گورنر سندھ محمد زبیر کی بطور گورنر حلف اُٹھا کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عصمت انور محسود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مستقبل کو تابناک جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین دھرنا اور احتجاج کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنے اور عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کی جانب گامزن ہیں۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ عوامی قوت کے ذریعے مخالفین کی عوام دشمن عزائم کو خاک میں ملا دیا جائیگا انہوں نے مسلم لیگی کارکنان سے کہا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری