گجرات (جیوڈیسک) اپنی رہائش گاہ پر مرکزی انجمن تاجران کے وفد، سابق بلدیاتی عہدیداروں اور مسلم لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کیخلاف آواز اٹھائی اور اب تمام جماعتیں اس دھاندلی کا ذکر کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظلم اور دھاندلی کے خلاف احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اور یہ غیرآئینی نہیں ہے۔ انتخابی نتائج بدلنا غیرآئینی، غیرقانونی اور سنگین ترین جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو حکمرانوں کے قریبی ساتھی بھی ملک میں کرپشن، بدامنی اور نالائقی کا برملا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں۔ جن حکمرانوں سے عوام مطمئن نہ ہوں وہ کیسے مقبولیت کے دعوے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ خود ہی جلد از جلد مستعفی ہو جائیں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہو سکے۔