قائدین مکمل مشاورت کے ساتھ کمیٹیوں میں کارکنوں کو نمائندگی دیں، رانا وارث حسین

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا وارث حسین، حافظ ثاقب وڑائچ، حاجی ہدایت انصاری، سہیل نیاز طور اور شیخ اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کوارڈی نیشن کمیٹیوں میں اگر مخلص کارکنوں کا استحصال کر کے امپورٹڈ افراد کو نوازا گیا تو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی اور وزراء مخلص اور قربانی دینے والے کارکنوں کو کوارڈی نیشن کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اگر بنیادی کارکنوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو سڑکوں پر آ کر احتجاج ریکارڈ کرانا ہماری جمہوری اور بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائدین مکمل مشاورت کے ساتھ کمیٹیوں میں کارکنوں کو نمائندگی دیں تاکہ کارکنوں کا مورال بلند ہو اور مشکل حالات میں پارٹی کا سہارا بھی بن سکیں۔