حوثیوں کی 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی 8 خلاف ورزیاں

Yemen war

Yemen war

یمن (جیوڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عاید کیا ہے۔

عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے 24 گھنٹوں کےدوران یمن میں جنگ بندی معاہدے کی 8 بار خلاف ورزی کی۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے کئی گذرگاہوں سے انسانی امدادی قافلوں کو گذرنے سے روکا،راستے کھولنے اور رکاوٹیں ہٹانے کےدوران یمنی فوج کی گاڑیوں پرفائرنگ کی گئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم کےسربراہ پیٹرک کامیرٹ نے یمنی حکومت کوبتایا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے حوالےسے حوثی باغیوں کےرویے سے سخت مایوس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیرٹ کا کہنا ہے کہ حوثی باغی جنگ بندی کے خلاف جو کچھ کررہےہیں وی مایوس کن اور ناقابل قبول ہے۔