قائدین تحریک اہلسنت پاکستان کا ڈاکٹر نور احمد شاہتاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان کے چیئر مین و متولی دربار عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ فیض رسول قادری رضوی، مرکزی صدر علامہ محمد سید اقبال شاہ ،مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ریاض کھرل ،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ ذوالفقار رضوی ، حیدر آباد کے صدر مولانا اقبال وارثی ،قاری منیر احمد رضوی، دارلعلوم سبحانیہ رحیمیہ کراچی کے بانی و مہتمم اور تحریک اہلسنت پاکستان کے چیف کنوینر سید ارشد علی قادری اور ٹی اے پی کے دیگر رہنمائوں نے شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر معروف محقق و دانشور ڈاکٹر نور احمد شاہتاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نور احمد شاہتاز دقیق مسائل اور فقہ اسلامی پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت ہیں اور ان کی موجودگی سے اسلامی نظیریاتی کونسل درست سمت میں متنازعہ امور اور جدید مسائل کے حل کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سفارشات مرتب کرسکے گی اور قوم کی رہنمائی کرسکے گی۔