نیویارک(جیوڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی امریکا کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری پاکستان میں پختونوں کے قتل کا نوٹس لیا۔قوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک افراد بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔
جن پر پاکستان میں امن قائم کرنے کے مطالبات درج تھے۔،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے افراد کوخیبرپختونخوا کے بعد اب سندھ میں بھی نشانہ بنایاجارہاہے اور پاکستان میں تمام جماعتوں کوانتخابی عمل میں مساوی مواقع یقینی بنائے جائیں۔