فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین CC-1 امید وار برائے ڈپٹی میئر فیصل آباد نائب صدر ن لیگ محمد امین بٹ نے کہا ہے کہ اگر قیادت نے ان پر اعتماد کیا اور ٹکٹ دی تو وہ ترقیاتی کاموں سے فیصل آباد کا نقشہ بدل دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی مثبت پالیسیوںسے پاکستان واقتصادی ترقی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ لیگی حکومت عوام کو مکمل ریلیف دے رہی ہے جس سے ہر طبقہ خوشحال ہے ۔وزیر ا عظم پاکستان میاں نواز شریف بلا تفریق تمام صوبوں اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کو پایہ تکیمل تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیںجس کی بدولت ن لیگ کی قیادت پر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ فعال اور منظم ہورہی ہے انہوںنے کہا ہے کہ میاں برادران کی طرز سیاست پر عمل کرتے ہوئے فیصل آباد ن لیگ کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلیز اپنے اپنے حلقوں میں تعمیری مسائل تیزی سے حل کروا رہے ہیں حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر سیوریج کے مسائل تعلیم ‘ صحت ‘ بجلی وگیس کی فراہمی اور عوام کو دیگر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے سر گرم عمل ہیں ان کی قیادت فیصل آباد کا نقشہ بدل دے گی۔