حکمران ہوش کے ناخن لیں۔لالہ موسیٰ سے امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
Posted on July 30, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی ٰ: حکمران ہو ش کے ناخن لیں۔لالہ موسیٰ سے امتیازی سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سخت گرمی میں 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ظلم ہے لالہ موسیٰ میں لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا۔
انہوں نے کہا اگر لالہ موسیٰ میں لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہ دیا گیا تو انتہائی اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔واپڈا حکام جان بوجھ کر لالہ موسیٰ میں زیادہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔جن علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے وہاں پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔اگر حکام نے نوٹس نہ لیا تو حالات کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ IMF کے ایجنٹ حکمرانوں کو رمضان المبارک کا بھی لحاظ نہیں رہا۔ اگر لالہ موسیٰ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو ہر چیز بلاک کر دیں گے۔ لالہ موسیٰ میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں لالہ موسیٰ اینٹی لوڈشیڈنگ کمیٹی سے رابطے کر رہے ہیں۔