کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ شہر قائد کے عوام بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شدید اذیت کا شکار ہیں صفائی وستھرائی ،روشنی کا ابتر نظام کھنڈرات نما سڑکوں کو عوام کا مقدر بنا دیا گیا۔
عوام کے ساتھ نا انصافی اور ایک سازش کے تحت حق پرست قیادت کی جانب سے عوامی سہولت کے لئے تعمیر کئے منصوبوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے عوامی مسائل میں اضافہ کیا جارہا ہے حق پرست قیادت عوام کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو کبھی برداشت نہیں کرے گی ان خیالات کاا ظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے عظیم پورہ کا دورہ کرکے بلدیاتی مسائل اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدکو علاقائی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ صفائی وستھرائی کے ناقص انتظامات اور گلیوں میں اندھیروں کے راج کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں ادارے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے ہیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کا درس دیا ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے درمیان موجود ہیں اور آپ کے مسائل حل کرنے لئے کوشاں ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں اور متعلقہ حکام تک عوام کی آواز کو پہنچا یا جائیگا اور اگر اداروں کی جانب سے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہ دی گئی توپھر عوامی کے ہمراہ حق پرست نمائندے اور کار کنان بھی سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہونگے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ضلعی بلدیاتی اداروں سے کہاکہ ہے کہ برسات سے قبل شاہ فیصل کالونی کی اندرونی برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے دوران برسات کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔